پریس ریلیز
شاہراہ آٹو بھان کا ترقیاتی پروجیکٹ فوری مکمل کیا جائے۔۔۔عدیل صدیقی
ترقیاتی پروجیکٹ میں تاخیر سے کاربا ری اور صنعتی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں
13-02-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل نے کہا کہ شاہراہ آٹو بھان کا شمار حیدرآباد کی اہم تجارتی مارکیٹ میں ہوتا ہے، شاہراہ آٹو بھان کے ترقیاتی پروجیکٹ کا کام کئی ماہ سے چل رہا ہے مگر ابھی تک مکمل نہیں ہوا، جس کی وجہ سے یہاں کے دفاتر، انسٹیٹیوٹ، بینک، شاپنگ مال، ہوٹل اور مارکیٹوں میں عوام الناس اور تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاجر برادری کو کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے بھا ری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، شاہراہ آٹو بھان کے ترقیا تی کاموں میں تاخیر سے حیدرآباد انڈسٹریل زون کی صنعتوں کو خام مال کی ترسیل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، صنعتی پیداوار میں صنعتکار وں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،حیدرآباد انڈسٹریل زون میں روڈ نیٹ ورک کی ٹوٹ پھوٹ صنعتکا روں کے لئے بڑا مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ شاہراہ آٹو بھان ہائی ویز کی حیثیت رکھتی ہے، کرا چی، ٹھٹھہ، میرپور خاص، کی پبلک ٹرانسپو رٹ اور مال بردار گاڑیاں گذرتی ہیں، سفری لحاظ سے بھی شاہراہ آٹو بھان اہمیت کی حامل ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ شاہراہ آٹو بھان کے ترقیا تی پروجیکٹ کے کاموں کو فور ی طو رپر مکمل کیا جائے۔
سیکریٹری جنرل