پریس ریلیز
تاجروں کے مسائل متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے…عدیل صدیقی
10-10-2022
حیدرآباد ( )شمع کمرشل ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے جنرل سیکریٹری نواب الدین قریشی کی قیاد ت میں مصالحہ مینو فیکچرر کے وفد کی حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئرنائب صدر نجم الدین قریشی سے ملاقات، وفد میں فیصل میمن، جاوید جبار، انوار احمد، محمد یونس آرائیں، محمد طارق، محمد علی، محمد ہاشم ملک اور علی رضا آرائیں شریک تھے۔ وفد نے حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی کو بتایا کہ شمع کمرشل ایریا میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے کارخانوں کی پیداوار متاثر ہو تی ہے، جبکہ صفائی کے انتظامات بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چھو ٹے کارخانے عوام کو روزگار کی فراہمی کا ذریعہ ہیں، جبکہ لو کل مارکیٹ کی ضروریات کو بھی پورا کر رہے ہیں، وفد کے اراکین نے صدر عدیل صدیقی کو حیدرآباد چیمبر کی کارکردگی بہتر بنانے پر مبارکباد بھی دی، صدر عدیل صدیقی نے تاجروں کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ لوگوں کے مسائل حل کرانے کے سلسلے میں متعلقہ فورم پر رابطے میں ہیں، جیسا کہ آپ لوگوں کے علم میں ہے کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے ہر فورم پر بات چیت جا ری رکھے ہوئے ہیں، وفد کے اراکین نے کہا کہ آپ نے ہماری گذارشات تحمل مزاجی اور اطمینان سے سنی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قائدانہ صلاحیتوں سے تاجربرادری کے مسائل نہ صرف حل ہوں گے بلکہ عام تاجر بھی حیدرآباد چیمبر کی کوششوں کے ثمرات سے مستفید ہوگا، اس موقع پر احسن ناغڑ، محمد دانش خان، نواب الدین قرشی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل