پریس ریلیز
سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔۔۔ڈی آئی جی پی
معا شرتی برائیوں کی بیخ کنی میں پو لیس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔۔۔مرزا حسن مسعود بیگ
10-10-2023
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر لاء اینڈ آر ڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ کی قیادت میں تاجروں کے پانچ رکنی وفد کی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پو لیس حیدرآباد رینج طار ق رزاق دھا ریجو سے ملاقات، چیئر مین لا ء اینڈ آرڈ ر سب کمیٹی مرزا حسن مسعود بیگ نے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور تاجر برادری کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ پر فول پرو ف سیکورٹی انتظامات کی تعریف کی اور پو لیس افسران اور جوانوں کو مستعدی سے سیکو رٹی فرائض کی ادائیگی پر شاباش دی، امن و امان کے قیام میں پو لیس کی خدمات قابل تعریف ہیں، امن و امان کے قیام میں پہلے بھی تاجر برادری پو لیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تھی اور آج بھی ہے۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھا ریجو نے تاجروں سے گفتگو میں کہا کہ پو لیس امن و امان کے قیام اور تاجربرادری کو سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان کا ملک کی تعمیر و ترقی میں لازوال کردار ہے، ایچ سی سی آئی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے اراکین محمد دانش خان، احسن ناغڑ، سید علی حسن لجپال اور فرمان بیگ موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل