پریس ریلیز
11-05-2022
حیدرآباد ( )ڈپٹی ڈائریکٹر بینک دولت پاکستان غلام علی شاہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں و تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک دولت پاکستان نے کویڈ کے دوران روزگار اسکیم، ایس ایم ایز آسان فنانس سمیت بہت سی اسکیمیں متعارف کرائیں،پاکستان بھر سے اچھے نتائج حاصل ہوئے، بینک دولت پاکستان ”راست ایپلیکیشن“متعارف کرا رہا ہے، کسٹمرز فو ری پیسے کی منتقلی کر سکتے ہیں،اس سے پرسن ٹو پرسن، پرسن ٹو مرچنٹس کسٹمرز موبائل ایپ سے پیمنٹ منتقل کر سکیں گے، ڈیجیٹل بینکنگ حفاظتی لحاظ سے بہتر ہے، کسٹمرز کا ڈیٹا چو ری نہیں ہو سکے گا اور سب سے بڑھ کر بغیر چارجز سروس ہے، ابتدائی طور پر بینک دولت پاکستان کے ملازمین کو شامل کیا گیا ہے، تاجر برادری ”راست ایپلیکیشن“ سے استفادہ کرے۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کاروبار اسکیم کے ساڑھے پانچ سو ملین روپے حیدرآباد کو نہیں ملے، کمرشل بینکوں کے عدم تعاون سے نوجوان اسکیم اور وومن انٹرپرینیور فائدہ نہیں اٹھا سکے،یقینا اسکیم کی کامیابی کے لئے بینک دولت پاکستان انتظامیہ نے بھرپور محنت کی ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایس ایم ایز فنانس بینک دولت پاکستان اور تمام شیڈول بینکوں کے ایس ایم ایز ہیڈ کے ساتھ جلد میٹنگ رکھیں گے جس میں کم مارک اپ والی اسکیموں پر بات چیت کی جائے گی، تاکہ تاجر برادری زیا دہ سے زیا دہ فائدہ اٹھا سکے، مستقبل میں بینک دولت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان سمیت اراکین ضیا ء الدین، حسام اقبال، سامن مل دیونانی، اختیا راحمد آرائیں، ظہیر جان، عدنان خان، نواب الدین، شفقت اللہ میمن، صلاح الدین قریشی، عدیل خان، فیضان خان، عرفان شیخ، حماد درانی، شیراز خان، شیزان شیخ ودیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل