پریس ریلیز
12-5-2022
حیدرآباد ( )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر حاجی محمد یعقوب حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، حاجی محمد یعقوب نے کہا کہ آج کئی سال بعد حیدرآباد چیمبر قانونی طو رپر فعال ہوا ہے جس پر عدیل صدیقی اور ان کی ٹیم سمیت تاجر برادری مبارکباد کی مستحق ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرس کی ٹیموں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا، کیونکہ تاجر برادری کے مسائل بھی حکومت کی عدم توجہی کے سبب گھبیر ہو تے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے تاجر برادری اپنا کاروبار بہت ہی مشکل حالات میں جاری رکھے ہوئے ہے، کئی تاجر حضرات تو ان شہروں میں اپنا کاروبار منتقل کر چکے ہیں جہاں بنیا دی سہولیات اور ان کے مسائل کا ازالہ ممکن ہے، تاجر برادری ان گنت مسائل مثلاً غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ، پینے کے صاف پانی کی قلت اور انفرا اسٹرکچر کی زبوں حالی شامل ہیں، ان مسائل سے صنعتی و تجا رتی سرگرمیاں براہ راست متاثر ہو تی ہیں۔ چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر الطاف میمن ہما رے ساتھ ان مسائل حل کرانے میں ہمارا ساتھ دیں،عدیل صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجر برادری کے مسائل کو فوری طورپر حل کرائے جائیں۔ اس مو قع پر ضیا ء الدین قریشی، سلیم الدین، عابد میاں دہلوی، محمد اکرم انصاری، عابد میاں، فہد میاں، سامن مل، شفقت اللہ میمن، صلاح الدین قریشی ودیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل