پریس ریلیز
جاپان حیدرآباد میں ٹیکنالوجیکل پارکس بنائے۔۔۔حیدرآباد چیمبر
جاپان کے اشتراک سے حیدرآباد میں یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ کی ضرورت ہے۔۔۔ محمد فہیم خان
11-03-2024
حیدرآباد ( )قونصلیٹ جنرل جاپان کے کمرشل ڈپلومیٹ کازونوری مٹسوڈا (Kazunori Matsuda)کا دورہ حیدرآباد میونسپل کارپو ریشن میئر کاشف شورو سے صنعت و تجارت، تعلیم اور صحت و صفائی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حیسکو سب کمیٹی کے وائس چیئر مین محمدفہیم خان نے کہا کہ جاپان کی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں نمایاں ہے، جاپان کے ٹیکنالوجیکل پارکس انتہائی متحرک ہیں جن کی حیدرآباد میں اشد ضرورت ہے، گورنمنٹ آف جاپان یہاں پر ٹیکنالوجیکل پارکس بنوائے تاکہ صنعتوں کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ انرجی بحران سے صنعتی سیکٹر کو مشکلات کا سامنا ہے، جاپان انڈسٹریل ایریا میں شمسی توانائی کے بڑے پروجیکٹ میں سرمایہ کا ری کرے، ایجو کیشن سیکٹر میں بھی ہم ترقی یافتہ ممالک میں پیچھے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ جاپان کے اشتراک سے حیدرآباد میں یونیورسٹی یا انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے، دیکھا جائے تو حیدرآباد کا انفرا اسٹرکچر آبا دی کی ضروریات کے لحاظ سے ناکافی ہے، جاپان کی معیشت مستحکم ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جاپان حیدرآباد شہر کے انفرا اسٹرکچر کی ڈیولپمنٹ میں تکنیکی مہا رت مہیا کرے۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر ظہور لکھن، ٹاؤن چیئرمین منٹھار جتوئی، عدنان راجپوت، بلال مصطفی، ڈاکٹر اسمٰعیل نامی، محمد فہیم خان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل