پریس ریلیز
13-6-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ وفاقی احکامات کے مطابق بازار رات 8بجے بندکرنے کی تجویز کی حمایت کی اور حیدرآباد کی تاجر برادری نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر عمل در آمد کرتے ہوئے بازار رات 8بجے بند کرنا شروع کردیا، تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ عمل توانائی کی بچت اور لو ڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے کیا گیا ہے، مگر افسوس ہے کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) نے اپنی ظالمانہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے حیدرآباد میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے،تاجر برادری شدید گرمی کے موسم میں کاروبار کرنے پر مجبور ہے اور خریدار عوام الناس بھی مشکلات میں مبتلا ہے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں،دکاندار کسٹمر کے آرڈر پو رے نہیں کر پا رہے، تاجروں کے لئے دکانوں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے اور وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، لہذا وفاقی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے لو ڈ شیڈنگ پر فو ری کمی کی جائے، بصورت تاجر برادری عدم تعاون پر مجبور ہو جائے گی۔
سیکریٹری جنرل