پریس ریلیز
13-07-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (حیدرآباد ڈویژن) کی بانی صدرمحترمہ بینش افتخار قادری کی طرف سے 11تا 12جولائی 2023 کو پبلک اسکول میں منعقدہ ”ہینڈی کرافٹ بازار“ میں شرکت کی۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے ہینڈی کرافٹس بازار میں فیبرکس آرٹ ورک، دستکا ری مبلو سات، فرنیچراور گھریلو اشیا ء پر رنگوں کے ذریعے ثقافت اور تہذیب بھرپو ر عکا سی دیکھ کر خواتین کے فن اور مہارت کو زبردست داد دی، خواتین دستکا ری سے پچوں کی کفالت کر رہی ہیں، دستکا ری کو پرومو ٹ کرنے کے لئے ہمیں آگے آنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروبا ری خواتین کی ترقی کے لئے کو ششیں کر رہے ہیں، وومن چیمبر دستکا ری اور آرٹ ورک کو پروموٹ کر نے کے لئے کوششیں کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے، حیدرآباد چیمبر کاروبا ری خواتین کی ترقی کے لئے کوششیں کر رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہما رے معا شرے کی خواتین کاروبار میں آگے آئیں، صدر عدیل صدیقی کاروباری خواتین کے بزنس کو پروموٹ کرنے کے لئے کوشاں ہیں، ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کی ترقی میں خواتین کا بڑا حصہ ہے۔ جستجو فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن صدف رضا وڑائچ نے ہینڈی کرافٹس بازار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وومن چیمبر کاروبا ری خواتین کے بزنس کو وسعت دینے کی اچھی کوشش ہے اوروومن چیمبر کی بانی صدر بینش قادری کو مبارکباد دیتی ہوں۔وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (حیدرآباد ڈویژن) کی بانی صدرمحترمہ بینش افتخار قادری نے دو روزہ ”ہینڈی کرافٹس بازار“کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلا ع حیدرآباد، بدین، میرپور خاص، تھرپارکر، ہالااور جامشورو کی خواتین نے ہینڈی کرافٹس بازار میں 40سے زائد اسٹالوں پر فرنیچر، برتن، آرٹ ورک، کشیدہ کا ری سے تیا ر ملبوسات، ہینڈ بیگ اور رکھی گئی تھیں، ہینڈی کرافٹس بازار میں خواتین اور تاجر برادری نے ہنر مند خواتین کے فن اور محنت کو سراہا، آرٹسٹ کی زندگی رنگوں سے جڑی ہو تی ہے، ہنر مند خواتین مشکل حالات میں گزر سفر کر رہی ہیں، خواتین نے فیبرکس آرٹ میں تہذیبوں اور کلچر کی بہترین عکا سی کی ہے، اور میں دیکھ کر داد دیئے بغیر نہیں رہ سکی، آرٹسٹ کی اپنی الگ دنیا ہو تی ہے، ہم اندازہ نہیں کر پاتے کہ آرٹسٹ کس نظر سے دنیا کو دیکھتا ہے، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثقافت اور دستکا ری کے فروغ کے لئے کام کر رہا ہے، ہم بین الاقوامی سطح پر بھی سندھ کی ثقافت کے ایگزیبیشن کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، ہمیں سندھ حکومت اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، ایشیا ء کے بہت سے ممالک بلین آف ڈالرز کی ثقافت ایکسپو رٹ کر رہے ہیں، پاکستان بالخصوص سندھ کی ثقافت دنیا بھر میں پسند کی جا تی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خواتین ثقافتی مصنوعات ایکسپو رٹ کر کے ملک کی معیشت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ہینڈ کرافٹ بازار میں خواتین کی بڑی تعداد کے علا وہ حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین مرزا حسن مسعود بیگ، احسن ناغڑ، محمد عدنان خان، محمد دانش خان، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، علی رضا کے علا وہ اسٹال ہولڈر نسیم تھیبو، آمنہ میمن، شگفتہ درانی، ثمینہ نوہانی، مریم اسد پہنور، ہما، سدرہ ستار، ردا، عبیلہ، ارم مرزا، مہوش سمو ں کی فرحت بانو، بختاور، سعدیہ سومرو، وقار سومرو، جیما چارلس کی شفق ذ والقرنین، شاہزین میمن، آسما ء میمن، رومانہ خان و دیگر شریک تھے،جبکہ خانم ووکیشنل سینٹر کی ثوبیہ اور مونارک انسٹیٹوٹ نے اسٹال لگائے۔
سیکریٹری جنرل