پریس ریلیز
زبیر موتی والا فوڈ اے۔ جی۔ نمائش پر مبارکباد کے مستحق ہیں…عدیل صدیقی
فو ڈ اے۔ جی نمائش سے بر آمدات کی نئی راہیں کھلیں گی…نجم الدین قریشی
13-08-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی کی قیادت میں وفد نے TDAPکے تحت منعقدہ بین الاقوامی فو ڈ ایگریکلچر نمائش میں اسٹالوں کا دورہ کیا،سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر شعیب بسرا نے نجم الدین قریشی کو ثقافتی اجرک کے تحفے پیش کئے، چیمبر کے وفد نے افریقہ سمیت مختلف ممالک کے تاجروں سے فوڈ اے۔ جی۔ مصنوعات کی بر آمدات کے حوالے سے بھی بات چیت کی، نجم الدین قریشی نے فو ڈ اے۔ جی۔ نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھا رٹی پاکستان کی انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہترین زرعی صلاحیت ہے، یہ بات بالکل درست ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی دنیا میں مارکیٹنگ نہیں ہو رہی، مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے TDAP کو پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھا رٹی آف پاکستان ٹریڈ بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، فوڈاے۔ جی۔ نمائش اس سلسلے کی کڑی ہے کامیاب انعقاد پر زبیر مو تی والا مبارکباد کے مستحق ہیں۔سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ فو ڈ اے۔ جی نمائش سے بر آمدات کی نئی راہیں کھلیں گی، اے۔ جی۔ نمائش سال میں ایک مرتبہ ضرور ہونی چاہئے، وفد میں ذیشان قریشی،مرزا فرمان بیگ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل