پریس ریلیز
13-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری میں بار ش و سیلاب زدگان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج پیر محمد شاہ نے کہا کہ پاکستانی قوم کی مضبوط ترین قوم ہے، بارش و سیلاب سے قوم پر بڑا مشکل وقت آیا، کئی کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں قوم نے حب الوطنی سے خدمات انجام دیں حکومت یا کوئی تنظیم تنہایہ کام نہیں کر سکتی، لوگوں نے توقعات سے بڑھ کر محنت کی اور حصہ ڈالا، تاجر برادری نے جس جذبہ حب الوطنی سے کام کیا وہ لائق تحسین ہے۔پیر محمد شاہ نے بار ش و سیلاب زدگان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں اویس خان، محمد اریب خان، محمد احسن ناغڑ، سید کاشان، اسامہ شاہ، زین العابدین، راحیل شیخ، عبیدہ شیخ، فیضان خان، علی رندھاوا، احمد حسین، سید محمد دانیال، فراز لاکھانی کو تعریفی اسناد دیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نےDIGPحیدرآباد رینج پیر محمد شاہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بارش و سیلاب زدگان کی امداد ی سرگرمیوں میں آپ نے اچھا ویژن دیا اور ہم تاجربرادری کے تعاون سے خدمات سرانجام دے پائے،۱س سلسلے میں حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اورنائب صدر اویس خان کی سرپرستی میں کمیٹی تشکیل دی تھی،ہما رے نوجوان تاجروں نے رضاکارانہ طورپر بڑی ہمت اور جواں مردی سے سینکڑوں میل کی دشوار گزار راستوں کی مسافت طے کر کے متاثر علا قوں میں امدادی سرگرمیاں سر انجام دی ہیں، میں اکثر کہتا ہوں کہ یہ کوئی احسان نہیں ہے، انسانیت کے ناطے ہمار فرض تھا جو ہم نے اللہ کے حکم اور اس کی خوشنودی کے لئے سر انجام دیا ہے۔ ماحولیا تی تبدیلیو ں سے تباہ کن بارش اور سیلاب سے صوبہ سندھ سب سے زیا دہ متاثر ہوا ہے، سینکڑوں انسانوں کی جانوں کا ضیا ع انسانی المیہ ہے، لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں اور رو ڈ نیٹ ورک تباہ ہو گئے، لائیو اسٹاک سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ قدرتی آفات خواہ وہ 2005کا زلزلہ ہویا 2010، 2022 کے سیلاب ہوں تاجر برادری اپنے متاثرین بھائیوں اور حکومت سندھ کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ایک ماہ سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، اس وقت متاثرین کو غذائی، صحت اور رہائش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاجروں و صنعتکا روں نے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے باوجود سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مناسب پیکج دیا، سرپرست اقبال حسین بیگ نے DIGحیدرآباد کو روایتی تحائف اجرک اور ٹوپی پیش کیں۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اجلا س میں سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الد ین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، افتخار احمد عبا سی، علی لجپال، محمد عدنان خان، محمد سلیم خان، صلاح الدین قریشی، محمد اکبر خان درانی، فہیم خان، معیز عباس، غازی صلاح الدین، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، شازان شیخ، عرفان شیخ، محمد اریب خان، احسن ناغر، طاہر شاہ، فرمان بیگ، رانا غلام رسول، حماد درانی، اسلم خان دیسوالی، محمد دانش خان، مقصود احمد چوہان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل