پریس ریلیز
16-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد گلاس بینگلز ایسو سی ایشن کے صدر محمد سلیم خان اور سیکریٹری جنرل سہیل قریشی کے بھائی حاجی شعیب قریشی کی فریضہ حج کی مناسبت سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حاجی شعیب قریشی کو تاجر برادری کی طرف سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حج بیت اللہ کے سفر میں مکہ جائیں تو مدینے کی یاد آتی ہے اور مدینہ جائیں تو مکہ کی یاد آتی ہے یہ قدرتی روح پرور مناظر ہو تے ہیں، اللہ تبا رک تعالیٰ سب کو حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائے اور دین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ تقریب میں شعبہ صنعت و تجا رت اور بالخصوص گلاس بینگلز انڈسٹری کے صنعتکا روں کے علا وہ حیدرآبا دچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان اراکین ظہیر جان، احسن ناغڑ، فہیم خان، اعجاز علی راجپوت، محمد دانش خان، نواب الدین قریشی، فرمان بیگ سمیت تاجر برادری کی کثیر تعداد شریک تھی۔
سیکریٹری جنرل