پریس ریلیز
13-10-2023
حیدرآباد ( )اسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے تاجر برادری کی آگاہی کے لئے اسلامک ری فنانس اسکیم پر معلوماتی سیشن کا اہتمام کیا گیا،شریعہ اسکالر و گیسٹ اسپیکر بینک اسلامی مفتی شیخ نعمان نے اسلامی بینکنگ پر سیر حاصل گفتگو میں کہا کہ قر آن مجید میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے ربا (سود) کو اللہ اور رسول اکرم ﷺ سے اعلان جنگ قرار دیا ہے اور خرید و فروخت کو حلال قرار دیا ہے، ہما رے یہاں دو قسم کے بینکنگ نظام چل رہے ہیں، روایتی بینکا ری میں انسان کے بنائے ہوئے پرنسپل پر عمل کیا جا رہا ہے، جو کہ ضرورت کے تحت تبدیل ہو تے رہتے ہیں، سودی نظام سے مسلمانوں میں بے چینی کی کیفیت ہے، معا شرے میں بڑھتے ہوئے جھو ٹ،سود، غیبت اور وراثت کی تقسیم میں تاخیر سے ماحول پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں روایتی بینکا ری میں قرض پر فائدہ لینا سود ہے، مفتی شیخ نعمان نے کہا کہ اسلامک بینکا ری شرعی پرنسپل پر عمل کرتے ہوئے نفع نقصان کی بنیا د پر شراکت دا ری کی جاتی ہے جو کہ قر آن مجید کے احکامات کے مطابق ہے، اسلامی بینکاری میں قرضہ فراہم نہیں کیا جاتا، بلکہ بینک کلائنٹ سے مختلف شرعی معاہدوں کے تحت جن میں خرید و فروخت، کرایہ داری اور شراکت دارکی بنیا د پر فنانسنگ کرتے ہیں اور یہ فنانسنگ مشینری، ورکنگ کیپیٹل، گھر اور گاڑی سب کے لئے شرعی اصولوں کے مطابق فراہم کر رہے ہیں، اسلامک بینکنگ تجا رت،صنعت اور بر آمدات کی ضروریات کو پورا کر رہی ہے، اسلامی بینکا ری میں مشینری، گاڑیاں اور مکان کی خریداری نفع نقصان کی بنیا دوں پر کی جا رہی ہے، تاجر برادری اسلامک بینکنگ کی اجارہ، مشارکہ،مضاربہ اور وکالا اسکیموں سے استفادہ کریں، اسلامک بینکنگ میں انٹرنل ایکسٹرنل آڈٹ کا نظام رائج ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کے اسسٹنٹ چیف مینیجر غلام علی شاہ نے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکوں کا ریگولیٹر ہے، شریعت کو رٹ کے احکامات کے تحت 2027 تک بینکوں کو اسلامک بینکنگ پر لا رہے ہیں، اسلامک بینکنگ پالیسی کے تحت یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات کی تربیت اور انٹرن شپ دی جا رہی ہے، مدارس میں بھی اسلامک بینکنگ کے حوالے سے نشستوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، صنعت و تجارت اور بر آمد کنندگان کی آگاہی کے لئے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اسلامک ریفنانس پر آگاہی سیشن اس سلسلے کی کڑی ہے۔ حیدرآبا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے اسلامک ریفنانس اسکیم کے معلوماتی سیشن میں مہمانان گرامی شریعہ اسکالر و گیسٹ اسپیکر مفتی شیخ نعمان اور شرکا ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معا شی حالات میں بر آمد کنندگان کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار بر آمدات پر ہو تا ہے، بر آمدات میں اضافہ کر کے ملک کی معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ اسلامک ریفنانس اسکیم آگاہی سیشن سے تاجر برادری کو اسلامک بینکنگ کے فوائد سے آگاہ کیا گیا ہے، شرعی طریقے سے تجارت تاجر برادری کے لئے باعث برکت اور نجات ہے، قر آن کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ معلوماتی سیشن میں حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان اراکین محمد عدنان خان، شفقت اللہ میمن، صلاح الدین قریشی، احسن ناغڑ، حماد درانی، راشد قریشی، افضال چوہان، جھامن داس، احسان ابڑو، معراج قریشی، علی رضا، مختار بیگ، محمد یاسر شیخ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل