پریس ریلیز
14-5-2022
حیدرآباد ( )چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نور احمد سومرو حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے پر صنعتکاروں و تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ صنعت معیشت ہے تو ملک میں خوشحالی ہے، صنعتی سیکٹر میرے زیادہ ریوینیو دینے والا سیکٹر ہے، 133صنعتی فیڈر پر صفر لو ڈ شیڈنگ تھی، اب حالات خراب ہیں کو ٹری 16فیڈر، نوری آباد 26فیڈر پر چند دن سے ایک گھنٹے لو ڈ مینجمنٹ کر رہے ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے بند رو ڈ پر گرڈ اسٹیشن منظو ر ہو گیا ہے اور سخی وہاب گرڈ اسٹیشن نیا بھی تعمیر کر رہے ہیں، نئے گرڈ اسٹیشن پر قاسم آباد اور لطیف آباد کا لوڈ تقسیم کریں گے، بجلی کی طلب 1100میگاواٹ ہے جبکہ 750میگا واٹ بجلی نیٹ ورک پر ہے، ریکوری ٹارگیٹ 87فیصد ہیں جبکہ76فیصد ریکوری ہو رہی ہے، لائن لاسز کی شرح 28فیصد ہے، ان تمام مسائل کے ساتھ کو شش کی جا رہی ہے کہ حیسکو صارفین کو زیا دہ سے زیادہ بجلی فراہم کی جائے، تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل جن کا تذکرہ کیا گیا ہے ان مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پر حل کرائیں گے۔حیسکو چیف نے چیف کمرشل آفیسر ریاض احمد پٹھان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ چیمبر کے ممبران کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کرائے گی۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حیسکو CEOنو ر احمد سومرو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت کے شانابشانہ کھڑی ہے، پاکستان کی 90فیصد GDPتاجر برادری کا حصہ ہے، صنعتوں کو گیس بجلی کی کمی کا سامنا ہے، کہا جاتا ہے کہ صنعتکا ر صنعتی پیداوار بڑھائے، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بھی لو ڈ شیڈنگ ختم کرنے کی نوید سنائی تھی مگر عمل نہیں ہوا، ملک کی خو شحالی، ترقی اور سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ تاجر برادری کے مسائل حل کئے جائیں، انڈسٹریل سیکٹر حیسکو کو 30فیصد ریوینیو فراہم کر رہا ہے، ایک شٹ ڈاؤن سے صنعتکاروں کو بھا ری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، پنجاب کے انڈسٹریل سیکٹر میں لو ڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، حیدرآباد، کو ٹری اور نو ری آباد کے انڈسٹریل سیکٹر میں ایک گھنٹہ لو ڈ مینجمنٹ کا فیصلہ صنعتکاروں کی حق تلفی ہے، ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انڈسٹریل ایسٹیٹ میں ایک گھنٹہ لو ڈ مینجمنٹ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔صنعتکاروں نے مزید بتایا کہ شہر میں گھریلو صارفین کو بے تحاشہ مسائل کا سامنا ہے، بڑھتی ہوئی بجلی کی مانگ اور آبا دی کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے گرڈ اسٹیشن تعمیر کئے جائیں جبکہ شہر 4سب ڈویژن کے لئے ایک بھی گرڈ اسٹیشن نہیں ہے، عدیل صدیقی نے کہا کہ گرین انرجی کا دور ہے، ایگریکلچر کو سولر سسٹم پر سبسڈی دی گئی ہے، صنعتکاروں کو اپنے دفاتر کے لئے 50کلو واٹ کے سولر سسٹم پر سبسڈی دی جائے، بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر صدرالدین نے کہا کہ سندھ اسمال انڈسٹری میں چھو ٹی فیکٹریاں چل رہی ہیں، صنعتکار وں کو بھی کہا ہے کہ مزید سرمایہ کاری کریں، نواب شاہ میں 12گھنٹے لو ڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لو ڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر کے 6گھنٹے کیا جا ئے۔ حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو چیف نے تاجروں کے مسائل کو ہمدردی سے سنا اور اس کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں سرپرست اقبال بیگ، نائب صدر اویس خان سمیت ضیا ء الدین، پہلاج رائے، شریف راجپوت، حسام اقبال، سلیم قریشی، عامر شہاب، شاہد کے کے،فہیم نور والا، اسلم باوانی، اختیا راحمد آرائیں، افتخار عبا سی، علی لجپال، عدنان خان، صلاح الدین قریشی، اختر عادل، معیز عباس، شفقت اللہ میمن، نواب الدین، علی راجپوت، اریب خان، غلام سرور پہنور، احسن ناغڑ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل