پریس ریلیز
14-06-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے سیلانی آئی ٹی لیب کے طلبا ء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ بہت وسیع ہے، ہمت لگن سے جدو جہد کریں، آئی ٹی کے میدان میں نئے آئیڈیاز متعارف کرانے میں کامیابی ہے، حکومت پاکستان آئی ٹی کے فروغ کے لئے آئی ٹی پارک، انکیوبیشن سینٹر اور اسکول قائم کر رہی ہے، ہما ری آئی ٹی ایکسپو رٹ 3ارب ڈالر ہے، پڑو سی ممالک ٹریلین ڈالرز کی آئی ٹی ایکسپو رٹ کر رہے ہیں، ہم مسلمان ہیں اللہ پر پختہ یقین ہے، پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی، پاکستان دنیا کا وہ خوش قسمت ملک ہے جس کی آبا دی 64فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان میں صرف اچھی پالیسی کی ضرورت ہے۔ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین حضرت علامہ بشیر فاروقی صاحب انسانیت کا درد محسوس کرتے ہیں، عوام کی بنیا دی ضروریات کے ایک درجن سے زائد پرو جیکٹ کے ذریعے خدمت خلق کے فرائض انجام دے رہے ہیں، علامہ بشیر فاروقی صاحب رول ماڈل ہیں، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کی لیب دیکھ کر خو شی ہوئی، سیلانی غریب اور متوسط طبقات کو معا شرے میں با عزت زندگی گزارنے کے مواقع مہیا کر رہا ہے، سیلانی کے لئے میری خدمات حاضر ہیں۔ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ حیدرآباد کے سربراہ محمد ذاکر عمر آرائیں نے صدر ایوان عدیل صدیقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی معا شی ترقی بالخصوص تاجر برادری کے لئے آپ کی خدمات قابل ستائش ہیں، سیلانی حیدرآباد میں غریبوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے، یہ ساری خدمات آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے ہو رہی ہیں،آپ سے اپیل ہے کہ سیلانی کے کاموں میں ہاتھ بٹائیں، سیلانی کے پیغام کو آگے بڑھائیں، سیلانی کے سفیر بنیں۔ محمدذاکر عمر آرائیں نے کہا کہ آئی ٹی لیب سے 7ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دی جاچکی ہے، مزید طلبہ زیر تربیت ہیں۔ اس موقع پرمحمد عدنان خان، شفقت اللہ میمن، احسن ناغڑ، صلا ح الدین قریشی، فرمان بیگ، دانش احمد، امتیاز احمد و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل