پریس ریلیز
پاکستان نے ہمیں دنیا میں شناخت دی…عدیل صدیقی
تاجر برادری تحریک پاکستان اور افواج پاکستان کے شہدا ء کوخراج عقیدت پیش کر تی ہے
14-08-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے75واں جشن آزادی پاکستان (ڈائمنڈ جوبلی) کی مناسبت سے منعقدہ پرچم کشائی کی پر رونق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست ہمیں لاکھوں مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلا تی ہے جو کہ قومی تشخص مذہبی شناخت کے حصول میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز رہنمائی میں دی گئیں اور اسلامی جمہو ریہ پاکستان معروض وجود میں آیا، الحمد اللہ ہم نے اپنی آزادی کے 75سال مکمل کئے ہیں ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، جغرافیائی اور سیاحت کے لحاظ سے پاکستان بر صغیر کی اہم اسلامی سلطنت ہے اور بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، آبا دی کا 65فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، خواندگی کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جو کہ خو ش آئند بات ہے، تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو فنی و تکنیکی مہا رت کی تربیت دی جا رہی ہے، نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں بھی مہارت رکھتے ہیں،پاکستان نے ہمیں دنیا میں شناخت دی، عظیم دھرتی میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں، نوجوان مستقبل کے معمار ہیں، ہمیں آزادی کی قدر کرنا چاہئے، نوجوان کاروبار اور فنی مہا رت پر توجہ دیں۔صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ تاجربرادری قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈی میں فروخت کر رہے ہیں اور پاکستانی مصنوعات دنیا بھر کے ممالک میں پسند کی جاتی ہیں، ہما رے بزرگوں کے 75سالہ تجربات ہما رے سامنے ہیں، صنعت و تجا رت کو کامیابی سے چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاجربرادری معیشت کو مستحکم بنانے کی بھرپور جدو جہد کر رہی ہے، معا شی حالات سازگار ہوں گے تو عوام خوشحال ہوں گے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ 2022-23کو میڈان پاکستان پرو ڈکٹس کا سال قرار دیا جائے، عدیل صدیقی نے کہا کہ ہما رے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے اور الحمد اللہ ہم ایٹمی قوت ہیں، افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور دنیا بھر کے ممالک پاک افواج کی صلاحیتوں کی تعریف کررہے ہیں جو کہ بحیثیت پاکستانی ہما رے لئے باعث فخر ہے، جو قومیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور شہدا ء کو بھو ل جا تی ہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں، تاجر برادری تحریک پاکستان اور افواج پاکستان کے شہدا ء کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کر تی ہے۔ حیدرآباد چیمبرآف کامرس کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، سابق MPA عبد الرحمن راجپوت، حیدرآباد سائٹ ایسو سی آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست عامر شہاب،چیمبر کے اراکین پہلاج رائے، ضیا ء الدین، ظہیر جان، محمد عدنان خان، محمد دانش خان، محمد سلیم خان، اریب خان، علی لجپال، حاجی اختیار احمد آرائیں، اشتیاق قریشی، احسن ناغڑ، سرور نعیم، اعظم چوہان، فہیم خان، شمع کمرشل ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری حیدرآباد کے صدر اعجاز علی راجپوت، جنرل سیکریٹری نواب الدین قریشی اراکین جاوید احمد، علی رضا،محمد اعظم،حیدرآباد وومن چیمبر آف کامرس کی چیئر پرسن میڈم بینش قادری، سینئر وائس چیئر پرسن آمنہ جونیجو اراکین صدف بھٹی، بختاور بھٹی، لطیف آباد بزنس فورم کے نائب صدر عماد درانی اراکین طاہر علی شاہ، جنید رستم شہزاد ملک سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل