پریس ریلیز
18-6-2022
حیدرآباد ( )وزا رت توانائی کی جانب سے ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کے فرق کی وجہ سے ملک بھر کے کاروباری مراکز رات 9بجے بند کرنے کی تجویز اور سندھ حکومت کے احکامات کے بعد حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر نور احمد سومرو اور حیسکو افسران کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ تاجروں نے بتایا کہ دن میں سہ پہر 3بجکر 45منٹ سے رات 9بجکر 45منٹ تک کاروباری مراکز میں بجلی کی بندش نہ کی جائے تاکہ تاجر اپنا کاروبار اچھے طریقے سے کر سکیں اور حکومت سندھ کے مقررکردہ کاروباری اوقات کی پابندی کر سکیں، حیسکو چیف نے تاجروں کو یقین دلایا کہ حیدرآباد شہر، لطیف آباد اور قاسم آباد کے کاروباری علا قوں کے 39عدد 11کے۔وی کے فیڈر ہیں جن پر سہ پہر 3بجکر 45منٹ سے رات 9بجکر 45منٹ تک مسلسل بجلی فراہم کریں گے، یہ تمام فیڈر وہ ہیں، جہاں پر کاروبا ری مراکز کے ساتھ ساتھ رہائش، ہوٹل اسپتال، بیکری اور شادی ہال شامل ہیں، اس شیڈول پر سب متفق ہوئے ہیں تاکہ کاروباری مرکز کی سرگرمیاں جار ی رہیں۔ اجلاس میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور پہلاج رائے کے علا وہ حیسکو کے چیف آپریٹنگ آفیسر سرفراز احمد خان، چیف کمرشل آفیسر ریاض احمد خان، ایس۔ ای۔ حیدرآباد نثار احمد میمن، ایس۔ای۔ لاڑ عبد الغفار شیخ، ڈائریکٹر سیفٹی مشتاق احمد دایو، ڈپٹی ڈائریکٹر پی۔ ڈی۔ سی۔ غلام سرور انڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل زین العابدین بلوچ، پی۔ ایس۔ او۔ عرفان کریم شیخ اور ترجمان حیسکو محمد صادق کبر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل