پریس ریلیز
15-10-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد مرتضیٰ سے کمیٹی کے ممبران محمد دانش خان اور فرمان بیگ کے ہمراہ ملاقات کی۔ مرزا حسن مسعود بیگ نے بتایا کہ دکانوں اور ریڑھی والوں کے چالان کرنے سے تاجروں میں بے چینی پھیل رہی ہے،بڑے بیو پا ریوں کی دکانوں اور ویئر ہاؤسز میں تین سو تا پانچ سو بو ریوں کا اسٹاک سپلائی چین کا حصہ ہے، بیو پاریوں کے چالان کرنا تاجر برادری کے ساتھ زیا دتی ہے، بجلی، گیس اور پیٹرولم مصنوعات کے نرخوں میں تیزی سے اضافے کے باعث پیداواری اور کاروبا ری لاگت بڑھ رہی ہے، ہم سب کو مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہے، ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کی مشاورت سے اشیا ء خوردو نوش کی قیمتوں کا تعین کرے، ریڑھی والوں سے نرم گو شہ رکھیں، انہوں نے شادی ہالوں کے مسائل پر بھی گفتگو کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد مرتضیٰ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول گورنمنٹ ریٹ پر عمل کرا رہے، ریڑھی والوں کے چالان نہیں کئے جا رہے، البتہ تین سو سے زائد بوریوں کے اسٹاک پر بیو پار یوں کے چالان کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پرائس کنٹرول گورنمنٹ ریٹ پر عمل در آمد کا مقصد شہریوں کو اشیا ء خوردو نوش مقررہ نرخوں پر فراہم کر نا ہے اور ذخیرہ اندو زی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
سیکریٹری جنرل