پریس ریلیز
15-10-2023
حیدرآباد ( )پاکستان سنگل ونڈو اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے سرحد پار تجا رت پر آگاہی سیشن کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے شرکا ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کے طو رپر کام کر رہی ہے، صنعت و تجا رت اور بر آمدات کی ترقی ہما ری اولین ترجیحات ہیں، قانونی تجا رتی سرگرمیوں کو پروموٹ کرتے ہیں، پاکستان سنگل ونڈو منفرد آئی ٹی پلیٹ فارم ہے، جدید علوم سے سرحد پار تجا رت میں تاجر برادری کو بنیا دی ضروریات مہیا کر رہا ہے،پاکستان کسٹمز در آمد و بر آمد کنندگان کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن ایپلیکیشن متعارف کرانے جا رہا ہے، جملہ سہولیات سے تیز رفتار معا شی سرگرمیوں کی راہ ہموار ہو گی۔ مہمان اسپیکر ڈومین آفیسر پاکستان سنگل ونڈو یاور نواز نے آگاہی سیشن کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو 2017سے ورکنگ کر رہا ہے، آئی ٹھی پلیٹ فارم تاجر برادری کی شپمنٹ کی معلومات آٹومیشن سسٹم کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی، بینکوں، شپنگ اور کلیئرنگ ایجنٹ کو جا تی ہیں اور بعد میں رپو رٹ بھی ونڈو پر آجا تی ہے، یاور نواز نے شرکا ء کو مستقبل کے پروجیکٹس پی۔ ایس۔ ڈبلیو۔ رجسٹریشن، سبسکرپشن، سنگل ڈکلیئریشن اور ماڈیولر کی تفصیلی تربیت دی اور تاجر برادری کے سوالات کے جوابات دیئے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک جدید ٹیکنالوجی سے صنعت و تجارت کے شعبو ں سے حیران کن فوائد حاصل کر رہے ہیں، ایسے آگاہی سیشن تاجر برادری کے لئے سود مند ہو تے ہیں، پاکستان کی بر آمدات بڑھا کر معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ آگاہی سیشن میں سرپرست اقبال حسین بیگ اراکین پہلاج رائے، مرزا حسن مسعود بیگ، محمد عدنان خان، شفقت اللہ میمن، فرمان بیگ، جھامن داس، بلا ل رضا خان، محمد حماد شانی، محمد ذیشان قریشی، محمد حسین، محمد یوسف، حماد درانی، ناصر راجپوت کے علا وہ حیدرآباد ڈرائی پو رٹ کے پرنسپل اپریزل جنید احمد میمن، پی۔ ایس۔ ڈبلیو۔ کے عمر سلیم اور فیصل حسین نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل