پریس ریلیز
16-01-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ انسداد تجاوزات کی انچارج میڈم رشیدہ بانو کی ملاقات میں بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈم رشیدہ بانو نے بتایا کہ میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاشف شورو شہر کی بیوٹیفیکیشن اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں، بڑھتی ہوئی تجاوزات سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جس سے عوام براہ راست متاثر ہو تے ہیں، میئر کاشف شورو چاہتے ہیں کہ تاجر برادری کے ساتھ مل کر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے پلان تیا رکیا جائے، مارکیٹوں اور کاروبا ری مراکز میں ٹھیلوں اور پتھاروں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو تی ہے، اسکول کے طلبہ و طالبات کی آمد و رفت میں مشکلات پیش آتی ہیں، مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں، حیدرآباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے ہم سب کو مل کر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، افہام و تفہیم سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، تجاوزات والے علاقوں لطیف آباد نمبر آٹھ، گیا رہ، بارہ، نیا پل سٹی کے علاقوں میں تجاوزات ختم کرنے کے حوالے سے پیشگی اطلا ع دے دی گئی ہے کہ ناجائز تجاوزات ختم کردی جائیں، ناجائز تجاوزات شیڈول جا ری ہونے کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ ٹھیلوں، پتھا روں اور غیر قانونی پارکنگ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں، گنجان آبا دتجا رتی مراکز میں غیر قانونی کار پارکنگ اور ناجائز تجاوزات سے ہنگامی صورتحال میں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مطلوبہ جگہ تک رسائی بھی ممکن نہیں ہوتی، تاجر برادری ناجائز تجاوزات کی حمایت نہیں کرتی، ہم چاہتے ہیں کہ دکانداروں کو چارفٹ اسپیس دیا جائے تاکہ وہ اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کر سکیں، حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا شیڈول جاری نہ کرے بلکہ دو سے تین ہفتوں کا وقت دیا جائے تاکہ تاجر برادری اپنے اثرو رسوخ سے مارکیٹوں کی ناجائز تجاوزات اور پتھا رے رضاکارانہ طو رپر ختم کرا دیں بعد ازاں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ناجائز تجاوزات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ ٹھیلوں اورپتھاروں کے لئے مناسب متبادل جگہ کا انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں کو روزگار مل سکے، شہر کی بیو ٹیفیکیشن میں تاجر برادری بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون کرے گی،ملاقات میں میونسپل افیئر ز سب کمیٹی کے چیئر مین احسن ناغڑ موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل