پریس ریلیز
17-01-2024
حیدرآباد ( )ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس حیدرآباد رینج فدا حسین مستوئی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک مسائل سے ہر شخص متاثر ہے، ٹریفک پولیس محدود نفری کے ساتھ ٹریفک نظام کو سنبھال رہی ہے، 2011سے ڈی آئی جی ٹریفک ہونا چاہئے تھا، ٹریفک پو لیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے موبائل گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں منگوائی ہیں، لفٹر کو فعال کر دیئے گئے ہیں، ٹریفک قوانین پر عمل کرائیں گے، درست سمت چل رہے ہیں، محدود وسائل میں ساٹھ فیصد ٹریفک مسائل پر قابو پا لیا جائے گا، ٹریفک پو لیس میں سزا جزا کا نظام ہونا چاہئے، اچھی کارکردگی پر کانسٹیبل اور افسران کو ریوارڈ دیں گے، سپر وائزر اور کانسٹیبل کی لوکیشن اور کارکردگی کی نگرانی کریں گے، فٹ پاتھ پر انکروچمنٹ سے ٹریفک فلو متاثر ہوتا ہے، والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں نہ دیں عوام اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں، ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے، سب کو مل کر ٹریفک نظام کو فعال کرنا ہے،تاجر برادری کے لئے ہما رے دروازے کھلے ہیں، ٹریفک فلو کی بہتری اولین ترجیحات ہیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پو لیس فدا حسین مستوئی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک مسائل سے متعلق شکایات کا انبار ہے، یقینا آپ ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں، ان سے ٹریفک مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے لطیف آباد میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے کہا کہ ٹریفک پو لیس کانسٹیبل مستعدی سے فرائض انجام نہیں دے رہے جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، لطیف آباد نمبر آٹھ، آٹو بھان روڈ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے کانسٹیبل مہیا کئے جائیں، تاجر برادری کی سہولت کے لئے حیدرآباد چیمبر آف کامرس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے ڈیسک لگائی جائے۔ حیدرآباد چیمبر کی ٹریفک اینڈ روڈ مینجمنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین سید علی حسن لجپال نے مارکیٹ ٹاور، کلا تھ مارکیٹ، تلک چا ڑی، اسٹیشن روڈ، حیدر چوک، کھوکھر محلہ اور لطیف آباد کے تاجروں کے مسائل پر ڈی آئی جی ٹریفک پو لیس کی توجہ مبذول کراتے ہوئے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔حیدرآباد چیمبر کی ٹرانسپورٹ سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اسلم خان دیسوالی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ میں سگنل بند ہونے سے روڈ بلاک ہو جاتے ہیں، ایک پو لیس کانسٹیبل ٹریفک کنٹرول نہیں کرسکتا، لہذا سگنل پر ٹریفک کانسٹیبل کی نفری بڑھائی جائے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ تلک چا ڑی، سرفراز چا ڑی، ہوم اسٹیڈ ہال، سخی وہاب چاڑی اور لجپت روڈ پر خلاف قانون دوروئیہ گاڑیاں چلا نے پر قابو پایا جائے، لیاقت میڈیکل اسپتال ایمرجنسی پر ٹریفک پو لیس تعینات کی جائے، حبیب بینک تا کوہ نور چوک رکشہ اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ سے ٹریفک فلو بری طرح متاثر ہو رہا ہے، ریشم بازار کے تاجروں کا کاروبار تباہ ہے، شمع کمرشل ایریا میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے کے اوقات رات گیا رہ تا صبح نو بجے تک بڑھائے جائیں، موجودہ اوقات میں تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پبلک و پرائیویٹ گاڑیوں بشمول موٹر سائیکل ڈرائیور سے ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرایا جائے، فقیر کا پڑ اور کلاتھ مارکیٹ میں تاجربرادری اپنی مدد آ پ کے تحت ٹریفک کنٹرول کر رہے ہیں، اس مقام پر ٹریفک کانسٹیبل تعینات کئے جائیں۔اجلاس میں قائمقام ایس پی ٹریفک شمس العارفین، ڈی ایس پی ٹریفک داؤد الرحمن کے علا وہ حیدرآباد چیمبر کے اراکین لال چند لیمانی، محمد سلیم خان،شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، احسن ناغڑ، اعجاز علی راجپوت، محمد دانش خان، محمد اریب خان، فرمان بیگ، حماد درانی، مقصود احمد چوہان، محمد اسلم خان دیسوالی، محمد راشدقریشی، محمد آصف میمن کونچ والا، محمد اعظم چوہان، کامران راجپوت، عبد الخالق شیخ، شاہد خان، سہیل احمد، عبد العزیز خان، اویس احمد و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل