پریس ریلیز
16-08-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ نے کہا کہ اجناس کے تاجروں سے دن دہا ڑے ڈاکوؤں کی لو ٹ مار کا واقعہ افسوسناک ہے، عہدیداروں نے اپیل کی کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پو لیس ساجد امیر سدو زئی واقعہ میں ملوث گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآ مد کی جائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، لوٹ مار اور گاڑی چو ری کے واقعات سے تاجر برادری میں خوف اور اضطراب کی کیفیت ہے،تاجر برادری کے تحفظ کے لئے اجناس مارکیٹ سمیت کاروبا ری مراکز پر پو لیس نفری بڑھائی جائے اور پو لیس گشت میں بھی اضافہ کیا جائے۔ عہدیداروں نے متاثر ہ تاجروں اظہا ریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری مشکل حالات میں کاروبار کر رہی ہے، ایسا واقعہ رو نما ہونے سے تاجر اپنی جمع پونجی سے محروم ہو جاتا ہے اور کاروبار دیوالیہ ہو جاتا ہے، ہم سب کو مل کر ایسے واقعات کی روک تھام کرنے کے لئے ٹھو س اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
سیکریٹری جنرل