پریس ریلیز
حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ کی طرف سے عازمین حج کے اعزاز میں تقریب
17-08-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ کی طرف سے نجی ریستوران میں عازمین حج صارم صدیقی، لالہ جعفر، اعجاز علی راجپوت، اسلم خان دیسوالی، عرفان شیخ، انجینئررحمت اللہ ساند کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، اقبال حسین بیگ نے عازمین حج کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض حج کے دوران انسان کی کیفیت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اللہ تبا رک و تعالیٰ تمام مسلمانوں کو حج بیت اللہ اور عمرہ کی سعادت عطا فرمائے۔ تقریب میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین لال چند لیمانی، حسام اقبال بیگ، شریف راجپوت اور حسن بیگ موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل