پریس ریلیز
تاجر برادری چیمبر کی طاقت کا سر چشمہ ہے…عدیل صدیقی
ریشم بازار میں تاجر راہنماؤں کا فقید المثال استقبال
17-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان کا دورہ ریشم بازارپہنچے پر انجمن تاجران ریشم بازار رجسٹرڈ نمبر 8614کے چیئر مین عدنان دیسوالی نے فقید المثال استقبال کیا، تاجر رہنماؤں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے تاجر دکانوں سے باہر آ گئے، تاجروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، سندھ کے روایتی تحائف پیش کئے، ریشم بازار کے تاجروں کی حیدرآباد چیمبر کی نئی مینجمنٹ کی زبردست پذیرائی، چیمبر کے عہدیدارتاجروں میں گھل مل گئے، مصافحہ کیا اور مزاج پرسی کی۔انجمن تاجران ریشم بازار کے چیئر مین عدنان دیسوالی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدداروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کے صف اول حیسکو، دوئم بلدیہ اور سوئم سیکو رٹی کے مسائل ہیں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی کی کاوشوں سے ریشم بازار کو لیڈیز پو لیس کانسٹیبل کی سہولت حاصل ہو گئی ہے یقینا اس سے بازار کے دکانداروں کو فائدہ ہوگا، انجمن تاجران ریشم بازار کے چیئر مین عدنان دیسوالی نے حیدرآباد چیمبر کے عہدیداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مصروفیات میں سے ریشم بازار کے دورے کے لئے وقت نکالا، عدیل صدیقی بھائی تاجر برادری آپ کی چیمبر میں 6ماہ کی مدت میں شاندار خدمات پر آپ کو مبارکباد دے رہے ہیں، تاجروں کا کہنا تھا کہ آپ جس طرح تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کرارہے ہیں ایسا دیکھنے میں بہت کم آتا ہے، تاجر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے تاجروں سے خطاب میں شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری چیمبر کی طاقت کا سرچشمہ ہے، حیدرآباد چیمبر کا کام تاجروں کے مسائل حل کرانا ہے اور اس مقصد میں ہم کافی حد تک کامیاب رہے ہیں، مارکیٹوں میں روز مرہ کے چھو ٹے چھو ٹے مسائل حل کرنے کی غرض سے سب کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے تاکہ وہ شہر کی معا شی ترقی پر توجہ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عدنان دیسوالی محنتی اور ملنسار شخصیت ہیں وہ توقعات سے بڑھ کر تاجروں کی خدمت کر رہے ہیں۔ حیدرآباد چیمبر کی مجلس عاملہ کے رکن و SSGCسب کمیٹی کے چیئر مین محمد سلیم خان، چیئر مین میونسپل افیئر سب کمیٹی احسن ناغڑ، فیئرز اینڈ ایگزیبیشن سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اریب خان،لطیف آباد ٹریڈ یونین سب کمیٹی چیئر مین حماد درانی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سب کمیٹی کے چیئر مین عدنان خان، شمع کمرشل انڈسٹریل ایریا سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی، عرفان شیخ،شفقت اللہ میمن، شازان شیخ، فرمان بیگ، انجمن تاجران ریشم بازار کے چیئر مین عدنان دیسوالی، جنرل سیکریٹری محمد ایوب شیخ، سینئر نائب صدر عبد الغفار چاندی والا، نائب صدر سید عامر اقبال جعفری، وائس چیئر مین عابد شیخ، خازن زاہد میمن سمیت تاجروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
سیکریٹری جنرل