پریس ریلیز
17-5-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد اسٹیل ڈسٹری بیوٹر و ڈیلرز ایسو سی ایشن کی طرف سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، سرپرست اقبال بیگ اور مجلس عاملہ کے اراکین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام جیم خانہ میں کیا گیا، حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی نے شرکا ء سے مختصر خطاب میں کہا کہ حیدرآباد چیمبر کا لائسنس حاصل کر کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے، تاجر و صنعتکار چیمبر کی ممبرشپ حاصل کریں چیمبر کے پلیٹ فارم سے صنعت و تجا رت کے فروغ کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں، ہم حیدرآباد کی معیشت کو ترقی دینا چاہتے ہیں، کاروبار ہوگا تو صنعتیں چلیں گی تو لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور عوام خوشحال ہو ں گے۔ قبل ازیں میزبان عمیر احمد خان نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سندھ کے روایتی تحائف پیش کئے، عشائیے میں آل پاکستان اسٹیل مینوفیکچررکے اقبال احمد خان، حیدرآباد چیمبر کے حسام اقبال، پہلاج رائے، لال چند لیمانی اورضیا ء الدین شریک تھے۔