پریس ریلیز
16-5-2022
حیدرآباد ( )وومن ونگ یونائیٹڈ بزنس گروپ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چیئر پرسن میڈم ثمینہ فاضل اور حیدرآباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر بینش قادری نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان سے ملاقات میں انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ میڈم ثمینہ فاضل نے بتایا کہ پاکستان بھر کی تجارت و صنعت سے وابستہ خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، انہوں نے تجارت و صنعت سے وابستہ خواتین کے امو ر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے خواتین وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کا موقف ہے کہ حیدرآباد میں تجارت و صنعت سے وابستہ خواتین کو آگے لایا جائے اور اس سلسلے میں ہم تعاون کریں گے، حیدرآباد کی خواتین مشکل حالات میں کاروبار ی سرگرمیاں جا ری رکھے ہوئے ہیں، خواتین ایس ایم ایز آسان فنانس اسکیم سے استفادہ کریں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کر خواتین تاجروں کی تربیت کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، عدیل صدیقی نے خواتین کو مسائل حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
سیکریٹری جنرل