پریس ریلیز
حکومت سرکا ری حج فیسوں پر سبڈی دے…حیدرآباد چیمبر
متوسط طبقے کے عوام اور تاجر مذہبی فریضہ حج بیت اللہ کی سعادت سے کئی سالوں سے محروم ہیں…عدیل صدیقی
17-5-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ سرکاری حج فیس میں کمی کی جائے، وزارت مذہبی امور پاکستان کی طرف سے سرکاری حج فیص 9لاکھ 50ہزار مقرر کی ہے،حکومت پیٹرول، بجلی سمیت دیگر شعبہ جات میں سبڈی دے رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت مقدس فریضہ حج بیت اللہ پر بھی سبسڈی دے تاکہ عوام الناس فائدہ اٹھا سکیں، بحیثیت مسلمان ہر ایک کی خواہش ہے کہ وہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرے، عوام الناس کے لئے یہ بہت ہی تکلیف دہ بات ہے کہ وہ حج بیت اللہ اپنی زندگی میں ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھ سکتے، حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ حج بیت اللہ کے سلسلے میں علما ء کرام کی مشاورت سے سرکا ری حج و عمرہ کے اخراجات کا تخمینہ لگا کر فیسیں کم کر یں، متوسط طبقے کے عوام اور تاجر مذہبی فریضہ حج بیت اللہ کی سعادت سے کئی سالوں سے محروم ہیں اور انتظار میں ہیں کہ شاید حکومت پاکستان کوئی ایسی پالیسی بنائے کہ عوام زندگی میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے۔عدیل صدیقی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگوں کی قوت خرید پہلے ہی ختم چکی ہے، ملکی حالات کے تناظر میں عوام الناس کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی حج فیس مقرر کی جائے، جو کہ آسانی سے ادا کر کے لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کر سکیں۔
سیکریٹری جنرل