پریس ریلیز
28-08-2023
حیدرآباد ( )بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کی اپیل پر حیدرآباد میں مکمل شٹر ڈاؤن، چھو ٹی بڑی مارکیٹیں اور بازار بند رہے، حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر عدیل صدیقی کی قیادت میں تاجر ان نے بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی میں شریک ہوئے جس کا اختتام کوہ نور چوک پر ہوا۔صدر عدیل صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہما رے چھو ٹے تاجروں کی کاروباری لاگت میں بے تحاشہ اضافے سے کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے، مارکیٹ کاروباری مندی کا شکار ہے، غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ نے کاروباری سرگرمیوں کو ناقابل تلا فی نقصان پہنچایا ہے، پیٹرول کے نرخوں میں مزید 20روپے فی لیٹر اضافے سے پاور جنریشن کی لاگت بھی بڑھ رہی ہے، بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے اور پیک آور پالیسی سے انڈسٹریل پیداواری لاگت میں 40تا 50فیصد اضافہ ہوا ہے، بر آمدی صنعت علاقائی سطح پر مقابلے سے قاصر ہے، انڈسٹریاں بند ہونے سے محنت کش بے روزگار ہو رہے ہیں، کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے، تاجران سے نا انصافی روز کا معمول ہے، تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد دیکھ کر مجھے دلی خو شی ہوئی ہے، ہم نگراں وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام اور معیشت کے وسیع تر مفاد میں بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ واپس لیا جائے، حیسکو میں بجلی کی کھپت 900میگاواٹ ہے جبکہ 700میگاواٹ بجلی مہیا کی جا رہی ہے جو کہ حیدرآبادمیں غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کا موجب ہے،لہذا حیسکو کو 900میگاواٹ بجلی مہیا کی جائے تاکہ حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کی شکایات پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کی حد 200یونٹ سے بڑھا کر 400یونٹ کی جائے، غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ اور ڈٹیکشن بلنگ فو ری طو رپر ختم کی جائے،600ارب روپے بجلی چو ری کی روک تھام کے لئے ٹھو س لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ میں یہاں پر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور سماجی ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے تاجر برادری کے مسائل کی بہترین ترجمانی کی ہے اور حکومت وقت تک پہنچا یا ہے، تاجر برادری سیا سی جماعتوں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان سنی تحریک، جمعیت علما ئے پاکستان، جماعت اہل سنت پاکستان، جمعیت علما ئے اسلام (سمیع الحق گروپ)، تحریک لبیک پاکستان، پاکستان مرکزی مسلم لیگ، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے تاجر برادری کے موقف کو تسلیم کیا اور عوام، معیشت کے وسیع تر مفاد میں تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کی، میں حیدرآباد کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہر قدم پر ہما ری رہنمائی کی،میں سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صد ر اویس خان، میرے ساتھیوں مرزا حسن مسعود بیگ، حسام اقبال بیگ، نبیل صدیقی، صارم صدیقی، خزیمہ صدیقی، عمر صدیقی، احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، سید علی حسن لجپال، افتخار عبا سی، معیز عباس، حاجی ہارون میمن، جلال الدین قریشی، اسلم خان دیسوالی، دانش شفیق قریشی، راشد قریشی، محمد سلیم خان، فہیم خان، محمد عدنان خان، محمد دانش خان، مقصود احمد چوہان، آصف کونچ والا، عبد القیوم قریشی، کامران راجپوت، الطاف حسین شیخ، عدنان دیسوالی، سہیل بابر قریشی، راحیل قریشی، سرفراز قریشی، شاہد راجپوت، جاوید قادری، سید طاہر شاہ، نواب خان، حماد درانی، اقبال بھولو، شبیر میمن، امین میمن، عرفان شیخ و دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے شب و روز محنت کی اور ہڑتال کو کامیاب بنایا، تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے صد ر عدیل صدیقی کو کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کوششوں سے تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئی جو کہ حیدرآباد شہر کی معیشت کے لئے قابل قدر خدمات ہیں۔
سیکریٹری جنرل