پریس ریلیز
پیپلز بس سروس خو ش آئند اقدام ہے…حیدرآباد چیمبر
بلاول بھٹو زرداری، سید مراد علی شاہ، شرجیل انعام میمن اور صغیر قریشی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں…عدیل صدیقی
19-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپو رٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر صغیر قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ حیدرآباد کی عوام اور تاجر برادری کے لئے خو ش آئند ہے کہ صوبے کے دو سرے شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی پیپلز بس سروس شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے اس اقدام کو تاجر برادری سراہتی ہے، اس مہنگائی کے دور میں ٹرانسپو رٹ کے اخراجات غریب اور متوسط طبقے کو اٹھانے میں شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا تھا، پیپلز بس سروس چلنے سے عوام کے ٹرانسپو رٹ کے اخراجات پچاس فیصد کم ہو جائیں گے جو کہ حکومت کے سندھ کا اچھا اقدام ہے، تاجر برادری چاہتی ہے کہ پیپلز بس سروس کامیابی سے صوبے کی سڑکوں پر رواں دواں رہے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ پیپلز بس سروس کی مانیٹرنگ کے لئے بو رڈ آف ڈائریکٹرز میں پرائیویٹ سیکٹر کو نمائندگی دی جانی چاہئے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، مرزا حسن مسعود بیگ، احسن ناغڑ، محمد سلیم خان، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، محمد دانش خان، سید علی حسن (علی لجپال)، اسلم خان دیسوالی، فرمان بیگ، رضوان احمد و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل