ایس ایم منیر ایک کاروبا ری برادری کی تربیت کا ادا رہ تھے…عدیل صدیقی
ایس ایم منیر عظیم لیڈر تھے اور یہ خلا ء صدیوں پورا نہیں ہوگا…محمد اکرام راجپوت
17-12-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے مرحوم ایس ایم منیر کے لئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ کی یاد میں لیجنڈری کاروباری رہنما کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، صدر عدیل صدیقی نے کہاکہ ممتاز بزنس ٹائیکون ایس ایم منیر کی فلاحی، سماجی و تجا رتی خدمات ہما رے لئے مشعل راہ ہے، پاکستان کی معیشت کی ترقی میں ایس ایم منیر مرحوم کی خدمات سے ہمیں استفادہ کرنا چاہئے، مرحوم نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو بہت کچھ دیا وہ ایک کاروبا ری برادری کی تربیت کا ادا رہ تھے، ہمیشہ سچ بولتے ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، بہترین ٹیچر تھے، مرحوم با شعور تجا رتی رہنماؤں میں سے ایک تھے، پاکستان کی پو ری تاجر برادری کے اجتما عی مسائل پر حکومت سے گفت و شنید کرتے،پالیسی میکرز میں پسند کئے جا تے تھے وہ جانتے تھے کہ وہ ملک کی معیشت کے لئے لڑ رہے ہیں اور کسی قسم کا ذاتی مفاد کے لئے نہیں، حکومت پاکستان نے ایس ایم منیر مرحوم کو ستا رہ امتیا ز سے نوازا ہے،اللہ تبا رک تعالیٰ ایس ایم منیر کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ممتاز صنعتکا ر شخصیت حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ اور مرحوم ایس ایم منیر کے دیرینہ ساتھی محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ مرحوم نے بہت سے نوجوان چہروں کو متعارف کرایا، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لائسنس کے لئے بہت کام کیا، حیدرآباد کی تاجربرادری سے محبت کا اظہار کرتے تھے، دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی مرحوم کا شمار انڈس اسپتال کراچی لاہور کے بڑے ڈونر میں ہوتا ہے، ویلفیئر کے کاموں میں بھی مرحوم سر فہرست رہے، ایس ایم منیر عظیم لیڈر تھے اور یہ خلا ء صدیوں پورا نہیں ہوگا، سماجی و سیا سی اور کاروباری شخصیات مرحوم کے لئے اپنی محبتوں اور دعاوں کا اظہار کر رہی ہیں، مرحوم ایس ایم منیر کے تعزیتی ریفرنس میں ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی، اس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین لال چند لیمانی، پہلاج رائے، حسام اقبال بیگ، فہیم خان، محمد سلیم خان، محمد عدنان خان، نواب الدین قریشی، اعجا زعلی راجپوت، علی رضا آرائیں، صلاح الدین قریشی، سید علی حسن لجپال، افتخار عبا سی، احسن ناغڑ،حماد درانی، سید طاہر علی شاہ، شفقت اللہ میمن، نواب خان، محمد کاشف شیخ، محمد میمن،ڈاکٹر ذو الفقار یوسفانی، حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرس اینڈ اسمال انڈسٹری کے سینئرنائب صدر محمد عارف میمن، جیم خانہ حیدرآباد کے ٹریژرار اسد جونیجو و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل