پریس ریلیز
تاجروں کی فو ٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات میں منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
18-12-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے فوٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات 2022-23 میں صدر علی واحد، جنرل سیکٹری اکرم شاہد، سینئر نائب صدر سجاد زیدی، نائب صدر حسنین علی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری فرحان، جوائنٹ سیکریٹری عمیر علی، فنانس سیکریٹری عدیل، پریس سیکریٹری جنید قاضی اور مجلس عاملہ کے اراکین راشد زئی، عمران شاہ اور عرفان خان کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ صحافت میں فو ٹو جرنلسٹ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نا مناسب حالات میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فو ٹو جرنلسٹ معا شرے سے برائیوں کے خاتمے کے لئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب با ڈی فو ٹو جرنلسٹ کی فلاح و بہبود کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے گی۔
سیکریٹری جنرل