پریس ریلیز
شمع کمرشل ایریا اور کیپیٹل چو ڑی مارکیٹ کے سیوریج ڈرین کی صفائی فوری شروع کی جائے…محمد دانش خان
20-11-2022
حیدرآباد ( )ایم ڈی واسا انجم سعید نے حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی واسا سب کمیٹی کے چیئرمین محمد دانش خان سے گفتگو میں بتایا کہ شہریوں کو صاف پانی اور سیوریج کی نکا سی کی بھرپور کو شش کی جا رہی ہے، البتہ آپ نے جن مقامات کی نشاندہی کی ہے ان علا قوں میں عملے کو بھیج کر شکایات کا ازالہ کرائیں گے، صاف پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے، ایسے علا قے جن میں پانی کی قلت ہے ترجیحی بنیا د پر دور کریں گے۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر واسا سب کمیٹی کے چیئر مین محمد دانش خان نے ایم ڈی واسا انجم سعید کی توجہ تاجر برادری اور شہریوں کے مسائل پر مبذول کرا تے ہوئے بتایا کہ سٹی اور لطیف آباد میں عوام اور تاجربرادری یکساں طور پر مسائل سے متاثر ہیں، مثال کے طور پر شمع کمرشل ایریا اور کیپیٹل چو ڑی مارکیٹ کے سیوریج ڈرین کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے پانی کا بہاؤ متاثر ہے، گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے عوام اور تاجربرادری کو مشکلات کاسامنا ہے، کوہ نو ر، گا ڑی کھا تہ، قدم گاہ مولیٰ علی کے مقامات پر بھی سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے کاروبا رمیں مشکلات اور ٹریفک کی آمد و رفت میں بھی پریشانی ہو رہی ہے، جبکہ لطیف آباد اور سٹی کے کچھ علا قوں میں صاف پانی کی سپلائی نا ہونے سے ان علا قوں میں پانی کی قلت کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں محمد عدنان خان، سید علی حسن (علی لجپال) اور فرمان بیگ موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل