پریس ریلیز
21-10-2023
حیدرآباد ( )انڈو نیشین مدنی قافلے نے دعوت اسلامی حیدرآباد کے شعبہ تاجران کے نگراں محمد جنید عطاری کی سربراہی میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، مدنی قافلے کے اراکین نے صدر عدیل صدیقی اور نائب صدر اویس خان سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سستا ملک ہے، تاجر برادری نے ہمیں بہت محبت اور پیار دینے پر اظہار تشکر کیا، پاکستان میں اپنائیت کا احساس ہو تا ہے، پاکستان اور انڈو نیشیا برادر ملک ہیں، مدنی قافلے کے دورے کا مقصد قرآنی تعلیمات آگے بڑھا کر انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکالنا ہے، تاجر برادری تجارت میں سیرت طیبہ ﷺ پر من و عن عمل سے رزق کی فراوانی ہوگی، اللہ تبارک تعالیٰ نے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، حضرت محمد مصطفیﷺ کی زندگی کے اصولو ں پر عمل پیرا ہونا ہی دونوں جہاں میں نجات کا بہترین ذریعہ ہیں، انڈو نیشین مدنی قافلے کے اراکین نے تاجر برادری کو انڈو نیشیا میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والی مساجد اور مدارس کے دور ے کی دعوت دی۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ معا شرے میں برداشت، عاجزی اور انکسا ری کی عادت اپنانی ہوں گی، معا شی برائیوں کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں سے اظہار یکجہتی کے عملی اقدامات کرنے چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات نو ع انسانی تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، نشت کے اختتام پر عالم اسلام بالخصوص فلسطین، کشمیر کے مسلمانوں کی آذادی، افواج پاکستان کی سلامتی اور تاجر برادری کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر تاجر برادری کے اراکین حسام اقبال بیگ، محمد عدنان خان، اعجاز علی راجپوت، صلاح الدین قریشی، احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، حماد درانی کے علا وہ قافلے کے اراکین موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل