پریس ریلیز
22-02-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد میونسپل کارپو ریشن کے میئر کاشف شورو کی ہدایت پر شعبہ انسداد تجاوزات کی انچارج میڈم رشیدہ بانو کا حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،رشیدہ بانو نے تاجران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات سے تاجر برادری اور شہری یکساں طو رپر متاثر ہو رہے ہیں، حیدرآباد میونسپل کارپو ریشن کے میئر کاشف شورو نے مرکزی شاہراہوں اور مارکیٹوں سے تجاوزات ختم کرانے کے احکامات جا ری کئے ہیں، ابتدائی طو رپر لطیف آباد نمبر گیارہ میں شعبہ انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں تاجروں نے رضاکارانہ طو ر پر تجاوزات ختم کیں اور ہمیں ستر فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے اس کامیابی کا کریڈٹ لطیف آباد بزنس فورم اور مقامی انجمن تاجران کو جاتا ہے، شعبہ انسداد تجاوزات نے قاسم آباد کی مرکزی شاہراہوں اور مارکیٹوں سے بھی تجاوزات ختم کئے ہیں جبکہ لطیف آباد نمبر آٹھ جامع کلاتھ مارکیٹ پر کل سے انسداد تجاوزات ختم کرانے پر کام شروع کریں گے، مرحلہ وار شہر بھر سے تجاوزات ختم کی جائیں گی، مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر غیر قانونی اور قانونی پارکنگ پر ورکنگ کر رہے ہیں اس سلسلے میں بہتری لائی جائے گی، متعلقہ انجمن تاجران مارکیٹوں کی پارکنگ اسپیس کے سلسلے میں میئر حیدرآباد کاشف شورو کو در خواستیں جمع کرا سکتے ہیں بھرپور تعاون کریں گے، ہما ری کوشش ہے کہ انکروچمنٹ کے خاتمے کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میونسپل افیئر سب کمیٹی کے چیئر مین احسن ناغڑ نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی شہر کی معا شی ترقی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں، حیدرآباد چیمبر انکروچمنٹ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا لیکن اتنا ضرور ہے کہ انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی میں تاجر وں کو اعتماد میں لیا جائے، شہر کی تجا رتی سرگرمیوں کا تحفظ کیا جائے، گنجان آباد مارکیٹوں شاپنگ سینٹرز کے لئے پارکنگ کمپلیکس کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، شہر کی رونق مارکیٹوں اور کاروباری سرگرمیوں سے ہے جو کہ حکومت کو ٹیکس ادا کرتی ہیں، انکروچمنٹ کے خاتمے میں تجا رتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لئے موثر لائحہ عمل پر عمل کیا جانا چاہئے۔ تاجرو ں کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے مارکیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے با اثر افراد کی پشت پناہی اور بلدیہ کے عملے کی ملی بھگت سے دکانوں کے سامنے پتھارے اور ٹھیلے قائم کر لئے جا تے ہیں، جس سے تاجر برادری کا کاروبار تباہ ہو رہا ہے، تاجروں کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے، شاہی بازار الیکٹرانکس مارکیٹ، نیو کلاتھ مارکیٹ، پکا قلعہ، ٹاور مارکیٹ، لیاقت کالونی، میمن اسپتال، آئرن مارکیٹ،کھوکھر محلہ، چو ڑی مارکیٹ اور صدر موبائل مارکیٹ کے مقامات پر پتھاروں، ٹھیلوں اور دوروئیہ قطاروں میں موٹر سائیکل پارکنگ سے کاروبا ر تباہ ہو چکا ہے،اسمارٹ انکروچمنٹ تاجر برادری کے لئے وبال جان بن گئی ہے، شعبہ انسداد تجاوزات فوری طو رپر کاروائی کرے تاجر برادری تعاون کرے گی، تاجروں کا کہنا تھا کہ بلدیہ فو ری طو ر پر مارکیٹوں کے لئے پارکنگ اسپیس الاٹ کرے اس طرح بلدیہ کی آمدنی میں اضافہ ہو گا، تاجروں کا کہنا تھا کہ مرکزی شاہراہوں او ر مارکیٹوں میں رکشہ اور لو ڈر کی بھرمار سے شہر کا ٹریفک نظام درہم بھرم ہو گیا ہے، ضلعی حکومت ضرورت کے مطابق رکشہ اور لو ڈر پر شاہراہوں پر لائیں۔ اجلاس میں حاجی محمد سلیم خان، نواب الدین قریشی، افتخار عبا سی، اعجاز علی راجپو ت، سید علی حسن لجپال، محمد آصف میمن کونچ والا، عبدالقیوم شیخ،جاوید خلجی، محمد راشد قریشی، ناصر راجپوت، بلال رضا خان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل