پریس ریلیز
ایچ سی سی آئی کے سرپرست اعلیٰ کو سیلانی پیٹرن ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں…عدیل صدیقی
سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل پاکستان کا سب سے بڑا اور قابل اعتماد ادارہ ہے
22-03-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال بیگ، سینئرنائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور مجلس عاملہ کے اراکین نے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت کو انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں سیلانی پیٹرن ایوارڈ حاصل کرنے پر تاجر و صنعتکار برادری کی طرف سے مبارکباد پیش کی، یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر پاکستان جناب عارف علوی صاحب، گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری صاحب اور بانی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل علامہ و مولانا بشیر احمد فاروقی صاحب نے محمد اکرام راجپوت کو سیلانی پیٹرن ایوارڈ عطا کیا ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ محمد اکرام راجپوت کامیاب صنعتکا ر اور انسان دوست شخصیت ہیں تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور معا شی ترقی کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں وہ بچپن سے ہی اپنے مرحوم والد حاجی امام الدین کے ہمراہ اسپتالوں اور فلاحی ادا روں میں انسانیت کی خدمت کے بہترین فرائض انجام دیتے رہے ہیں، علامہ و مولانا بشیر احمد فاروقی صاحب دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل پاکستان کا سب سے بڑا اور قابل اعتماد ادارہ ہے، جو کہ روزانہ ایک لاکھ پچیس ہزار لوگوں کی امدا دکرتا ہے جبکہ دنیا بھر میں ایک سو پچیس برانچوں کے ساتھ فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے، ملکی اور غیر ملکی سطح پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل انسانیت کی خدمت بڑی مثال ہے۔
سیکریٹری جنرل