پریس ریلیز
23-4-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین، نائب صدر اویس خان اور مجلس عاملہ کے اراکین نے 10 سے 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ پر مشترکہ بیان میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لو ڈ شیڈنگ سے کاروبا ری طبقہ اور گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکا ر ہیں، رمضان المبارک اور عید کے ایام لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے۔ افطار سے تراویح اور سحری تک بجلی بند کر دی جا تی ہے، نا اہلی کا یہ حال ہے کہ ایک ماہ میں 2 لائن مین احتیا طی تدابیر کے بغیر کھمبے پر چڑھ کر مرمتی کام کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، تاجر برادری حیسکو کو 23فیصد ریوینیو فراہم کر رہی ہے مگر بجلی سے محروم ہے، لہذا فو ری طو ر پر تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
محمد رضوان
سیکریٹری جنرل