پریس ریلیز
24-05-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے ٹریڈ یونین کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معا شی حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں بہتری کے قوی امکانات ہیں، ایچ۔ سی۔ سی۔ آئی۔ ڈسٹرکٹ کے تاجروں و صنعتکا روں، درآمد و بر آمد کنندگان کی نمائندگی کررہا ہے، وفاقی و صوبائی وزراء اور محکموں کے اعلیٰ افسران کو بلانے کا مقصد تاجروں کے مسائل پر بات چیت کر کے تاجروں کو کاروبار میں آسانیاں مہیا کر رہے ہیں، حیدرآباد شہر معیشت کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر تھا جو کہ اب آٹھویں نمبر پر ہے، ہمیں مل کر اس شہر کی معیشت کو آگے بڑھانا ہے، تاکہ روزگار کے نئے ذرائع مواقع پیدا کئے جا سکیں، تاجربرادری کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر بات کی جا رہی ہے، قوانین سے آگاہی کے فقدان کے باعث تاجروں کو کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حیدرآباد چیمبر تاجر برادری کی تربیت کے لئے بزنس ایڈمنسٹریشن، اکاؤنٹنگ، بینکنگ، ٹیکسیشن، امپو رٹ اینڈ ایکسپو رٹ اور تکنیکی مہا رت پر سیمینار اور ورکشاپ کا اہتمام کرتا رہا ہے اور تاجر برادری کو چاہئے کہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ لو ڈ شیڈنگ کے حوالے سے صدر عدیل صدیقی نے بتایا کہ تاجر برادری حیسکو کی من پسند کسٹمر ہے، شاپنگ مال اور بازاروں میں دکانداروں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے حیسکو ابتدائی طو رپر چالیس فیڈر کو تقسیم کر رہی ہے ا س کام میں تین ماہ لگیں گے، چیمبر کی سفارش پر حیسکو کو بارہ بکٹ ماؤنٹ کرین اور ٹرانسفارمر تبدیلی سیل کی سہولت حاصل ہو گئی اس سے صارفین کو فائدہ ہوگا۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ٹریڈ یونین کے نمائندگان نے اپنی مارکیٹوں میں جن مسائل کا تذکرہ کیا ہے وہ تحریری طو رپر چیمبر میں جمع کرا دے تاکہ آئندہ ہونے والے اجلاسوں میں ان شکایات کو ایجنڈے کا حصہ بنایا جا سکے اور اس پر متعلقہ محکموں سے بات کر کے مسائل حل کرائے جا سکیں۔صدر عدیل صدیقی نے فو ڈ سب کمیٹی کے چیئر مین صلاح الدین قریشی، ٹریفک اینڈ رو ڈ مینجمنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین سید علی حسن لجپال اور ٹریڈ یونین سٹی سب کمیٹی کے چیئر مین سید طاہر علی شاہ کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں میں جا کر تاجروں کے مسائل حل کرائیں۔ٹریڈ یونین سٹی سب کمیٹی کے چیئر مین سید طاہر علی شاہ نے کہا کہ چیمبر نے مجھے جو بھا ری ذمہ داری دی ہے اس کو پور اکرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، چیمبر کی مینجمنٹ کی انتھک محنت اور کاوشوں سے تاجر برادری کو مارکیٹوں میں سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، ٹریڈ یونین چیمبر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔عبد السلام چندریگر نے بتایا کہ شاہی بازار ایشیا ء کا بڑا تجا رتی مرکز ہے، بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں کے تاجر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، آپ شاہی بازار کا دورہ کریں جو کہ تاجروں کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا، آپ جیسے ہونہار تاجر رہنما کی ضرورت ہے جس انداز میں آپ تاجر برادری کے لئے کام کررہے ہیں معیشت کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں اس کی مثال ماضی میں بہت کم ملتی ہے۔مسرور بٹ نے کہا کہ پریٹ آباد کے تاجر احساس محرومی کا شکار ہیں، مختلف حیلے بہانوں سے تاجروں کو تنگ کیا جا رہا ہے، ارسلان عیسانی نے بتایا کہ میڈیسن مارکیٹ میں صفائی اور روشنی کا انتظام نا ہونے کی وجہ سے کاروبار میں مشکلات پیش آ رہی ہیں،تاجرو ں نے بتایا کہ کلاتھ مارکیٹ میں پتھارے ٹریفک مینجمنٹ میں بڑی رکاوٹ ہیں، دکانداروں کو کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پارکنگ ایریا مختص کرنے کی ضرورت ہے، اجلاس میں سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، ٹریڈ یونین سٹی سب کمیٹی کے چیئر مین سید طاہر علی شاہ اراکین سید علی حسن لجپال، افتخار عبا سی، محمد شاہد، مقصود احمد چوہان، محمد ظفر، عبد السلام چندریگر، محمد شاہد، مسرور بٹ، محمدرفیق بلوچ، رفیق آرائیں، شیخ محمد اقبال، کامران راجپوت، ارسلان عیسانی، سید فرا ز علی شاہ، سید ضمیر حسین شاہ، محمد راشد شیخ، جاوید راجو، محمد نعمان چھیپا، قطب الدین شیخ، انیس بھائی، سرفرا ز عبا سی،محمودریاض بھٹی، محمد افضال چوہان، حاجی محمد سلیم، حاجی آفتاب، حاجی اسرار شیخ، محمد شاہد، امان اللہ بھٹی، محمد کاشف، محمد سلیم شیخ، آصف فہیم الدین، محمدشاکر شیخ، حاجی وکیل قاضی، معیز قریشی،سمیت دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل