پریس ریلیز
FATFکی گرے لسٹ سے نکلنے سے بر آمدات اور در آمدات میں آسانی ہو گی …عدیل صدیقی
24-10-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ سے نکلنے سے بر آمدات، در آمدات اور بین الاقوامی قرضوں کی فراہمی میں آسانی ہو گی، جس کی پاکستان کے معا شی بحران سے سے نمٹنے کے لئے اشد ضرورت ہے، پاکستان جون 2018سے گرے لسٹ میں تھا، قوم اس سے قبل 2008اور 2012میں FATFکی گرے لسٹ میں رہی ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ FATFکا فیصلہ موجودہ حکومت کے لئے فیس سیور ثابت ہو گا، جسے معیشت کی بہتری کے لئے اجاگر کیا جا سکتا ہے، FATFکی گرے لسٹ سے نکلنے کے فو ری اور براہ راست معا شی اثرات نہیں ہو سکتے لیکن یہ یقینی طورپر پاکستان کے لئے مالیا تی اور شہرت کے مضمرات کا حامل ہے،انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے سے بنیادی طو رپر پاکستان کے لئے معا شی گیم چینجر نہیں ہو گی کیونکہ معیشت کے دیرینہ ساختی کمزوریوں، بشمول سرمایہ کاری میں کمی، بر آمدات میں کمی اور پیداواری نمو میں کمی ہے، تاہم پاکستان کے لئے بہت زیا دہ منتظر ترقی کے دلچسپ سیا سی حکمت عملی کے پہلو ہیں جنہیں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں نئی حکومت اپنی پہلی سفارتی فتح قرار دے گی۔صدر عدیل صدیقی کا کہنا تھا کہ وائٹ لسٹ میں آنے اور گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کی تجا رت کو چونکہ فائدہ ہو رہا ہے امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان کا جو تجا رتی خسارہ جو بڑھ رہا تھا اس میں بھی کمی کا امکان ظاہر ہوگا،اگر حکومت اس کامیابی کا صحیح فائدہ اٹھا سکی تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان فوری طو ر پر تونہیں لیکن آنے والے وقت میں ایک اچھا کردار اور تجارتی تعلق دنیا میں بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے اور پاکستان کی وزارت خارجہ پر ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ اس کامیابی کو دنیا میں صحیح طریقے سے کیش کرائے، چونکہ چائنہ، ترکیہ اور ملائیشیا پاکستان کے پرانے ساتھی اور دوستوں میں سے ہیں تو ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے FATFکی گرے لسٹ سے باہر نکلنے میں بھرپور سپو رٹ کی ہے۔ صدرایوان نے کہا کہ پاکستان کا گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں شامل ہونا بہت بڑی خبر ہے، حکومت وقت یا ملک چلانے والی قوتوں کو چاہئے کہ ملک کے اندرونی سیا سی پس منظر کو بھی بہتر بنایا جا ئے تاکہ مقامی کاروبار میں بھی بہتری لائی جا سکے، کیونکہ اب امپور ٹ اور ایکسپورٹ میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور یہ پاکستان کو ایک موقع ملا ہے کہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے گا۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حکومت اور ملک چلانے والی قوتوں سے گذارش کی ہے کہ ملک کے اندرونی سیا سی پس منظر کو بھی ٹھنڈ ا کر نے میں اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں۔
سیکٹری جنرل