پریس ریلیز
25-2-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان کی حیدرآباد سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے کویڈ 19کے دوران مریضوں کے علاج اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت وبائی مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر ز پیرا میڈیکل اسٹاف اور عملے کی حوصلہ افزائی کے لئے مقامی ہو ٹل منعقدہ کویڈ 19سولجر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت۔ کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن نے کویڈ 19سولجر ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے سے گذشتہ سالوں کا وقت انتہائی خوف کا ماحول تھا، ہم نے بحیثیت اسپیشل سیکریٹری فنانس کویڈ کے لئے جتنے بھی فنڈز کی ضرورت تھی بلا تاخیر جا ری کئے، کسی قسم کی کوئی فنانس ایشو نا ہو دیگر صوبوں کی نسبت سندھ حکومت کی جانب سے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے تھے تاہم شعبہ صحت کے ڈاکٹر اور عملے کا کردار واضح طو رپر قابل ستائش ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لالہ جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے عروج کے وقت خوف کا یہ عالم تھا کہ بچے اپنے والدین کی میت کو ہاتھ نہیں لگا رہے تھے، اس وقت شعبہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز اور عملے نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت کی، ڈاکٹر ز اور عملہ خود خوف کا شکار تھے، اس وقت 130ڈاکٹر و عملے نے ضلع بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے لاکھوں ٹیسٹ کئے اور علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کیں اور بہت سے ڈاکٹر اور عملہ خود کئی بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور انتقال بھی کر گئے لیکن انسانیت کی خدمت سے دستبردار نہیں ہوئے۔ سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اسلم خان دیسوالی نے شعبہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں کویڈ 19سولجر ایوا رڈ، پھولوں کے ہار اور سندھ کے روایتی تحائف ٹوپی اور اجرک پیش کیں۔ اس تقریب میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز انڈ اسمال انڈسٹریز کے صدر محمد فاروق شیخانی، پو لیس امن کمیٹی کے چیئر مین عمران سہروردی اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل