پریس ریلیز
حیدرآباد چیمبر کے عہدیداروں کی امجد اسلام کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
27-02-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں سینئر صحافی حیدرآباد پریس کلب کے سابق جنرل سیکریٹری اور ڈیلی جنگ کے سینئررپو رٹر امجد اسلام کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے امجداسلام سے تاجر برادری کی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، عہدیداروں نے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو ناقابل تلا فی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔
سیکریٹری جنرل