پریس ریلیز
25-4-2022
حیدرآباد( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کا لائسنس ملنے کے بعد قانون کی روشنی میں کام شروع کیا ہے، آگے دیکھیں پیچھے کیا ہوا بھول جائیں، آئندہ ترقی کی طرف جانا ہے، ایشو ز بہت زیا دہ ہیں، ڈیولپمنٹ کی ضرورت ہے، ایم این اے صابر قائم خانی اور صلاح الدین کے فنڈ سے حیدرآباد میں کام ہورہے ہیں، تاجر برادری سب سے زیا دہ مظلوم ہیں، تاجر برادری حیدرآباد شہر کی اسٹیک ہولڈر ہے، تاجر برادری 70سالوں سے کاروبار کرر ہی ہے، افسران آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں کمشنر حیدرآباد کی سربراہی میں تاجروں پر مشتمل ڈیولپمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے، حیدرآباد سائٹ میں صنعتی آراضی بہت مہنگی ہو چکی ہے، صنعتکا روں نے حیدرآباد سائٹ فیز ٹو میں انڈسٹریل پلاٹوں کی پیشگی قیمت ادا کی ہوئی ہے فو ری طو پر الاٹمنٹ کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 30فیصد گندم کی قلت پیدا ہونے کے خدشات ہیں، حکومت فوری طو رپر اقدامات کرے، تاجر برادری حیدرآباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی کو 33فیصد ریوینیو فراہم کرتی ہے، تجا رتی مراکز اور انڈسٹریل ایسٹیٹ کے فیڈر علیحدہ مختص کر کے لو ڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، موجودہ چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیسکو تاجر برادری کو پیکج دیں، FBRکو نوٹس نکالنے کے علا وہ کوئی کام نہیں، تاجروں کو نوٹس کا اجراء فو ری بند کیا جائے، ہما را تعلقFPCCI سے رہ چکا ہے، تاجروں نے 74سالوں میں حکومت کو کیا دیا اور حکومت نے تاجر برادری کو کیا دیا، حیدرآباد کا ریوینیو بڑھانا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمبر بلڈنگ تعمیر فنڈ کے دو کرو ڑ روپے بینک میں رکھے تھے،اس سلسلے میں ہم NABچلے گئے ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمبر کی ممبرشپ نئے سرے سے ہوگی، گذشتہ سالوں میں غیر قانونی فیسیں وصول کی گئیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد سے کارگو سروس شروع کرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
محمد رضوان
سیکریٹری جنرل