پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کو تاجر برادری کی مبارکباد
25-04-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی،نائب صدر اویس خان اور مجلس عاملہ کے اراکین نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات میں کامیاب نو منتخب عہدیداروں صدر ضیا ء الدین شیخ ایڈوکیٹ، نائب صدر ظہیر الدین سہتو ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری شاکر نواز شر،جوائنٹ سیکریٹری اسد علی مری خزانچی، جہانزیب لغا ری لائبریری سیکریٹری، وزیر چانڈیو، نو منتخب اراکین ممبر منیجنگ کمیٹی (ایم ایم سی) اعجاز علی لاکھو، تنویر حسین سہتو، فیصل لغا ری، بابر یوسف زئی، عبد الرحیم میمن، مہک کنول اور شاہد تبسم کو مبارک دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران وکلا ء برادری کی فلاح و بہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
سیکریٹری جنرل