پریس ریلیز
عدیل صدیقی کی ایس ایس پی حیدرآباد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
27-04-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سابق ایم پی اے ندیم صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی،نائب صدر اویس خان اور لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ نے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی قیادت میں تاجروں و صنعتکاروں کے وفد نے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت، صدر عدیل صدیقی نے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری اس غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبا رک تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو نا قابل تلا فی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔ نما زجنازہ میں حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان اراکین عمیر صدیقی، احسن ناغڑ، اسلم خان دیسوالی، حماد درانی، علی رضا آرائیں و دیگر موجود تھے۔
محمد رضوان
سیکریٹری جنرل