پریس ریلیز
25-8-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صد ر اویس خان کی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کلیکشن پوائنٹ کی افتتاح میں شرکت۔ صوبائی وزیر اطلا عات، ٹرانسپو رٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ و فوکل پرسن رین ایمرجنسی شرجیل انعام میمن افتتاح پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بارش سے شہر میں بڑھتی ہوئی آلو دگی کے پیش نظر فو ری طو رپر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کلیکشن پوائنٹ بنا کر کام شروع کر دیا گیا ہے، بلدیہ ملازمین شہر سے کچرا اٹھا کر کلیکشن پوائنٹ پر پہنچائیں، اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت کی ساری توجہ بارش میں گھرے ہوئے عوام کو سہولیات مہیا کرنے پر مرکوز ہے، شہر کی صفائی پر توجہ دے رہے ہیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ تاجر برادری اور عوام کو شہر میں صفائی کے حوالے سے کافی شکایات ہیں، اس سے پہلے صنعتی ایریا، پھلیلی اور تجا رتی مراکز پر ڈمپنگ پوائنٹ بنے ہوئے ہیں، ان ڈمپنگ پوائنٹ سے صنعتی پیداوار، آبی آلودگی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر تھیں، سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بو رڈ پوائنٹ قائم کرنے سے شہریوں اور تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ ہو گا اور شہر میں صاف ستھرا پرفضا ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی، سندھ حکومت کا یہ اچھا اقدام ہے۔
سیکریٹری جنرل