پریس ریلیز
تاجر و صنعتکار بارش و سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں… ندیم الرحمن میمن
حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر تاجروں کا ہنگامی اجلاس
26-8-2022
حیدرآباد ( ) کمشنر حیدرآباد ڈویژن ندیم الرحمن میمن نے دورہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موقع پرتاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ بارش و سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بہت کچھ کام کر رہی ہے، پو را سندھ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوا ہے، زرعی اور مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا ہے، جبکہ مویشیوں کی اموات ہوئی ہیں، ان علا قوں میں رہنے والوں کا ذریعہ معاش زراعت اور لائیو اسٹاک ہے، سندھ میں ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، حکومت 23اضلا ع کو آفت زدہ قرار دے کر ان اضلاع میں متاثرین کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر ررکھا ہے، لاکھوں متاثرین بے سہارا کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، حکومت سندھ نے 85ہزار خیمے مہیا کئے ہیں جو کہ ناکافی ہیں، ٹینٹ کی ترسیل میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں، چائنہ نے بھی امداد کا اعلان کیا ہے لیکن اس میں ابھی وقت لگے گا، تاجر برادری متاثرین کے لئے خیموں، ادویات، کپڑے، پانی اور راشن کے عطیا ت ہیں۔ DIGپولیس حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ نے کہا کہ متاثرہ علا قوں میں پینے کے فلٹر پانی کی شدید قلت ہے، متاثرین آلو دہ پانی پینے سے وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، ہم نے فلٹر پانی کا انتطام کر لیا ہے، آپ لوگ ہمیں خالی بوتلیں فراہم کریں تاکہ متاثرین کو پینے کا صاف پانی مہیا کر سکیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ پاکستان برے حالات سے گزر رہا ہے، تاجر برادری ہر موقع پر ساتھ کھڑی ہوئی ہے، بارش و سیلاب متاثرین بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاجر برادری دل کھول کر مدد کرے گی۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ تاجر برادری اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کو تنہانہیں چھو ڑے گی، صنعتوں، دکانوں، ویئر ہاؤسز، پیٹرول پمپ میں پانی داخل ہونے سے تاجروں کو نقصان ہوا ہے، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں، ان حالات میں بھی تاجر برادری سیلاب اور بارش زدگان کی بحالی میں حصہ لے رہی ہے، نجم الدین قریشی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر بارش و سیلاب متاثرین بھائیوں کے لئے 500خیمے اور 2500 منرل واٹر کے کریٹ مہیا کر رہے ہیں، تاجروں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ خدارا سیلاب اور بارش زدگان کی امداد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں۔ نائب صدر اویس خان نے کہا کہ لطیف آباد بزنس فورم روزانہ کی بنیا د پر متاثرین کو امداد فراہم کررہا ہے، تاجر برادری حیدرآباد سے باہر ٹنڈو الہیار، ملا کاتیار کے دیہاتوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جا ری رکھے ہوئے ہے، بارشوں سے سندھ کے دیہی علاقوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے، گوٹھ کے گوٹھ مٹ گئے لوگ بے سرو سامان بیٹھے ہیں، ہم ان کو خیمے، ادویات، پانی اور بسکٹ مہیا کررہے ہیں۔ حیدرآباد سائٹ ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے اراکین عامرشہاب اور شاہد کے کے نے کہا کہ چیمبر کے صدر عدیل صدیقی کی مشاورت سے بارش و سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، ضیا ء الدین قریشی نے کہا کہ شہر سے باہر امدادی سرگرمیاں جا ری رکھے ہوئے ہیں، تاجر متاثرین کی بحالی میں حکومت کے ساتھ ہیں، اجلاس میں لال چند لیمانی، حسام بیگ، عامر شہاب، شاہد کے کے، ضیا ء الدین، اختیار احمد آرائیں، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپو ت، محمد عدنان خان، محمد دانش خان، احسن ناغڑ، حما د درانی، عرفان شیخ، جنید رستم و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل