پریس ریلیز
حیدرآباد میں تیار ہونے والی مصنوعات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے …عدیل صدیقی
25-10-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے ذیلی کمیٹی برائے بلدیاتی امور کے تعارفی اجلاس میں ممبران سے بات چیت میں بتایا کہ دکانداروں کو مارکیٹوں میں صفائی، پاور سپلائی، نکا سی و فراہمی آب جیسے مسائل کا سامنا ہے، بجلی گیس کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہیں، مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان ہے، حیدرآباد ٹریڈ کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے، حیدرآباد کی معا شی ترقی کے حوالے سے صدر ایوان عدیل صدیقی نے حیدرآباد ٹریڈ ایکسپو اور فو ڈ میلا پلان کر رہے ہیں، یقینا اس سے کاروبا ری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، بلدیہ حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر فواد غفار سومرو سے شہر کے رو ڈ نیٹ ورک پر بات ہوئی ہے، سندھ حکومت 2بلین روپے کی لاگت سے آٹو بھان شاہراہ کو ماڈل کے طور پر تعمیر کی جا رہی ہے، مزید شاہراہوں کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ذیلی کمیٹی بلدیا تی امور کے ممبران کی طرف سے لیڈر شپ پر اعتما د کا اظہار کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تاجر برادری کے مسائل حل کئے جائیں، یہ ہی ہما ری بڑی کامیابی ہے، با صلاحیت تاجروں و صنعتکاروں کی ٹیم تجا رت و صنعت کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے ذیلی کمیٹی برائے بلدیا تی امور پر زو ر دیا کہ آپ لوگ تاجر برادری کے اجتما عی مسائل پر فوکس کریں ہم سپو رٹ کریں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ذیلی کمیٹی برائے بلدیاتی امور کے چیئر مین احسن ناغڑ نے اجلاس میں سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ سمیت لیڈر شپ پر اعتماد کا اعا دہ کیا، انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے کاندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی ہے، قیا دت کے ویژن کے مطابق نبھائیں گے، کمیٹی کے اراکین نے صدر ایوان عدیل صدیقی کا کانفرنس ہال پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا، سندھ کے روایتی تحائف پیش کئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاو ر کیں۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، ذیلی کمیٹی برائے بلدیا تی امور کے چیئر مین احسن ناغڑ، وائس چیئر مین رضوان احمد، مرزا حسن مسعود بیگ، ظہیر جان، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، اسلم خان دیسوالی، حماد درانی، وقار علی قریشی، نعیم احمد خان، افضل احمد چوہان، احمد علی ناغڑ، جنید خان، عبد الحمید میمن، اسمٰعیل احمد، فرمان بیگ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل