پریس ریلیز
واسا اور بلدیہ کو آرڈینیشن فقدان نے حیدرآباد تباہ کردیا…حیدرآباد چیمبر
SSGCاور حیسکو فورم پر بجلی گیس بندش پر میکنزم بنائیں گے…عدیل صدیقی
26-10-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان کا دورہ چوڑی مارکیٹ پرتاجروں نے اپنے دفاتر اور دکانوں کے دروازے کھول دیئے، گرمجوشی سے والہانہ استقبال، تاجروں کے چہروں پر خو شی کے آثار نمایاں تھے۔ حیدرآباد چیمبر کے صدر ایوان عدیل صدیقی نے چو ڑی کی صنعت سے وابستہ تاجروں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ چو ڑی کی صنعت کا معیشت کی ترقی میں بڑا حصہ رہا ہے اور حیدرآباد چو ڑی سازی کے نام سے پہچانا جاتا ہے، چو ڑی مار کیٹ کا حال دیکھ کر بہت افسردہ ہوں، تاجر برادری حکومت سندھ سے صحت کارڈ یا امداد کی ڈیمانڈ نہیں کر تی البتہ کاروبار اور صنعت چلانے کے لئے بجلی، گیس، نکا سی و فراہمی آب اور صفائی جیسی بنیا دی سہولیات تاجر برادری کا حق بنتا ہے جو کہ ملنا چاہئے، ٹیکس پیئر کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک دنیا میں کہیں نہیں دیکھا، حیدرآباد کے تاجر 34بلین روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں،تاجر چاہتے ہیں کہ حاصل شدہ ٹیکس کا 2فیصد صنعت و تجا رت کی بنیادی سہولیات کی بہتری کے لئے مختص کیا جانا چاہئے، واسا اور بلدیہ میں کوآرڈینیشن کے فقدان نے شہر کو تباہ کردیا، شہری ڈینگی جیسے خطرناک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اور یہ سب کچھ بلدیہ او ر واسا کے عملے کی نا اہلی اور چیک اینڈ بیلنس کی پالیسی ناہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے، حکومت سندھ کو اس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، حیدرآباد انڈسٹریل زون میں گیس، بجلی کی بندش سے صنعتوں کی پیداوار 40فیصد کم ہو گئی ہے، جبکہ سائٹ کا روڈ نیٹ ورک تباہ ہونے سے صنعتکاروں کو خام مال کی ترسیل اور ورکر ز کی آمد ورفت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اعلیٰ سطحی وفد صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھا ریجو سے ملاقات میں حیدرآباد کی صنعتوں کے مسائل پر بات چیت کرے گا اور کو شش کریں گے کہ صنعتکا روں کو بنیا دی سہولیات دلا سکیں۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی محمد خان سوہو اور مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی سے ملاقات کر کے بجلی اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے میکنزم بنوائیں گے تاکہ صنعت و تجا رت کو گیس اور بجلی کی بندش کے نقصانا ت سے بچایا جا سکے۔صدر عدیل صدیقی نے بتایا کہ سابق قائمقام گورنر سندھ آغا سراج درانی سے ملاقات میں صنعتکا روں اور تاجروں کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی اور ہم سمجھتے ہیں کہ بہت جلد حیدرآباد کی تاجر برادری کو اچھی خبر مل سکے گی۔ حیدرآباد گلاس بینگلز مینو فیکچر رز ایسو سی ایشن کے صدر محمد سلیم خان نے حیدرآباد چیمبر کے عہدیداروں کا خیر مقد کرتے ہوئے کہا کہ عدیل صدیقی کی قیادت میں HCCIکی ٹیم تاجروں کے مسائل حل کرنے میں پر عزم ہے، چو ڑی کی صنعت سے 2لاکھ خواتین اور مردوں کو روزگار مہیا کیا جا رہا ہے، SSGC کی طرف سے دسمبر 2022 میں لو ڈ مینجمنٹ میں چو ڑی کی صنعت بند کرنی پڑی، گلاس بینگلز فرنس کو گرم رکھنے کے لئے 40فیصد گیس پریشر درکار ہو تا ہے، SSGC جنو ری فروری لو ڈ مینجمنٹ شیڈول پرصنعتکا روں سے مشاورت کرے، چوڑی کی صنعت بند ہونے سے ہزاروں لوگوں کا روزگار متاثر ہوتا ہے، انڈسٹریل زون میں روڈ نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے، مال کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے، چو ڑی کی صنعت کے مسائل متعلقہ فو رم پر اجا گر کرنے کی ضرورت ہے۔ گلاس بینگلز ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر کامران صدیقی نے کہا کہ چو ڑی مارکیٹ میں سہولیات کا فقدان ہے، غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے، کمر شل ٹرانسفارمر علیحدہ لگائے جائیں، صحت و صفائی کے مسائل بھی حل کرانے کی ضرورت ہے، موسمیاتی لحاظ سے چو ڑی سازی کے لئے حیدرآباد آئیڈیل سٹی ہے، تاجر برادری پو رے ملک میں چو ڑی فراہم کرنے کے علا وہ ایکسپو رٹ بھی کر رہی ہے، ٹیکس دہندگان سے نا روا سلوک بند ہونا چاہئے، تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیا دی پر حل کئے جانے چاہئیں۔ دورے میں حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان کے علا وہ مرزا حسن مسعود بیگ، محمد عدنان خان، فہیم خان، نواب الدین قریشی، اعجا ز علی راجپوت، احسن ناغڑ، اسلم خان دیسوالی، رضوان احمد، علی رضا آرائیں، فرمان بیگ، سمیت چو ڑی سازی سے وابستہ تاجر و صنعتکار سہیل بابر قریشی، حاجی عمر دراز قریشی، معین الدین، دانش بھائی، شمشاد قریشی، حاجی محمد یونس قریشی، بد ر الدین، کفیل خان، عارف انصا ری، ضیا ء اسلام، جاوید انصا ری، رفیق ملک، محمد ولید سید سمیت تاجروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
سیکریٹری جنرل