پریس ریلیز
حیدرآباد میں اسمارٹ گرڈ اسٹیشن بنائیں گے…انجینئر خرم دستگیر خان
حیسکو کو”بکٹ ماؤنٹڈ کرین“، ٹرانسفارمر مینٹننس ورکشاپ دیئے جائیں…عدیل صدیقی
28-8-2022
حیدرآباد ( )وفاقی وزیر پاور ڈویژن حکومت پاکستان انجینئر خرم دستگیر خان نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی قیادت میں آئے ہوئے تاجروں و صنعتکا روں سے گفتگو میں کہا کہ صنعتوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، حیسکو چیف تاجروں کے مسائل کے حل پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ سرکل حیدرآباد اور لاڑ کو 15”بکٹ ماؤنٹڈ کرین“ جلد دی جائیں گی اور ان کا افتتاح حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کریں گے، انہوں نے حیسکو چیف کو ہدایت کی کہ حیدرآباد اسمارٹ گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسفارمر مینٹننس ورکشاپ قائم کئے جائیں، ایکسپریس فیڈر سے اسمال انڈسٹریز اور ٹنڈو فضل انڈسٹریز کو پاور سپلائی پر کام شروع کیا جائے، حیسکو میں ملازمین کی کمی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حیسکو میں فو ری طو رپر ملازمین کو بھرتی کیا جائے، وفاقی وزیر نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس کی حیسکو سب کمیٹی کے کنوینیئر محمد اکبر خان درانی کی انڈر چیئر مین شپ حیسکو افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت،کمیٹی سپرنٹنڈنٹ انجینئر،XENصاحبان اور ROصاحبان کو شامل ہوں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن انجینئر خرم دستگیر خان سے ملاقات میں بالعموم گھریلو صارفین اور بالخصوص کمرشل صارفین کے مسائل سیر حاصل گفتگو کی، صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبا دی اور صنعتی و تجا رتی سرگرمیوں میں اضافہ سے حیسکو کے فیڈر اوور لو ڈ ہو رہے ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حیدرآباد میں اپنا گرڈ اسٹیشن نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد کے لئے اسمارٹ گرڈ اسٹیشن تعمیر کیا جائے، تاجر اور صنعتکار کے مقامی سطح کے مسائل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کے باوجود پاور ایکسٹینشن میں تاخیر سے صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، صنعتکار سندھ اسمال انڈسٹریز ٹنڈو محمد خان رو ڈ پر صنعتیں لگارہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کی اجازت سے سندھ گورنمنٹ ایکسپریس فیڈر سے پاور سپلائی دی جائے،صنعتکا ر اپنی مدد آپ کے تحت ٹنڈو فضل رو ڈ پر صنعتیں لگا رہے ہیں، تجویز ہے کہ ایکسپریس فیڈر کو صنعتوں تک پہنچا یا جائے۔ صدرعدیل صدیقی نے کہا کہ حیسکو سرکل حیدرآباد اور لاڑ میں کرین نہ ہونے سے تاجر برادری اور عوامی شکایات کے ازالے میں تاخیر ہو تی ہے، لہذا ان سرکلز کو ”بکٹ ماؤنٹڈ کرین“ فراہم کی جائے، انہوں نے کہا کہ صارفین کا ایک دیرینہ مسئلہ ٹرانسفارمر کی مینٹیننس ہے جو کہ حیسکو پرائیویٹ طورپر کرا رہی ہے اور معیا ری لحاظ سے بھی مرمت اچھی نہیں ہے، اس سلسلے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے ٹرانسفارمر ورکشاپ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا،آپ حیسکو کو ٹرانسفارمر مینٹننس ورکشاپ قائم کرنے کی ہدایات کریں، صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری کے مقامی سطح کے مسائل حل کرنے کی غرض سے حیسکو افسران اور حیدرآبا دچیمبر کی حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے۔ اجلاس میں حیسکو چیف نوراحمد سومرو کے علا وہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبر خان درانی، ممبران لال چند لیمانی، عامر شہاب، شاہد کے کے، فہیم خان، اعجاز علی راجپوت، و دیگر وموجود تھے۔
سیکریٹری جنرل
Press Release
28-08-2022
Hyderabad ( ) Federal Energy Minister Khuram Dastagir Khan has asked Hyderabad Electric Supply Company (Hesco) management to prepare feasibility report for smart grid station and transformer repair maintenance workshop. He said that industrial areas should be provided power supply through express feeders.
He was talking to a High Powered delegation of Hyderabad Chamber of Commerce and Industry (HCCI) headed by chamber president Adeel Siddiqui on Sunday in Hesco headquarters, according to chamber’s press release.
The minister asked Hesco chief to ensure that recruitment should be done in Hesco so that shortage of staff was overcome. He said that a committee headed by Mohammad Akbar Khan Durrani, convener chamber’s sub-committee for Hesco, should be formed. This committee would also have representation of Hesco officers like superintending engineers, executive engineers and revenue officers, according to minister.
HCCI president raised various issues before minister ranging from domestic consumers’ problems to commercial sectors. He informed Dastagir that due to increasing population the feeders were of Hesco were evidently overloaded in terms of power supply. He regretted that Hyderabad city doesn’t have its own grid station and HCCI wanted that there should be a smart grid station for the city with the result that problem of low voltage was a matter of daily routine.
Mr. Adeel Siddiqui said that traders and industrialists were facing serious issues. He called for building a smart grid station for Hyderabad. He said that industrialists were establishing industries on Tando Mohammad Khan and electricity should be provided through express feeder to it.
HCCI Chief said that since a crane was not available in Hesco Laar and Hyderabad circles which leads to numerous problems to traders and general consumers. He said that these circles should be provided bucket mounted cranes. He stated that lack of proper maintenance facility for transformers was an old issue of businessmen and traders adding that Hesco got transformers repaired privately where quality of repair was compromised.
Mr. Siddiqui reminded the minister that outgoing energy minister had announced establishment of transformer maintenance workshop. He said that Chamber HESCO Sub-Committee should be formed for addressing daily issues.
HESCO Chief Noor Mohammad Soomro, vice president Awais Khan, Akbar Khan Durrani, Lal Chand Leemani, Amir Shahab and others were present.
Secretary General