پریس ریلیز
28-10-2022
حیدرآباد ( ) DIGPحیدرآباد رینج پیر محمد شاہ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے بینک کیش وین ڈکیتی کیس میں کامیاب آپریشن میں کمانڈر SSPحیدرآباد امجد احمد شیخ اور پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جرائم معاشرے کا حصہ ہے، اس سے بڑھ کر یہ کہ جرائم کو حل کیا جائے تو مستقبل میں جرائم رک جاتے ہیں، SSPامجد احمد شیخ نے بڑی محنت سے بینک کیش وین ڈکیتی کیس کو حل کیا، ان کی پو ری توجہ اسی کیس پر مرکوز تھی، ڈاکوؤں کا بہت بڑا گینگ تھا جو مارا گیا، اتنی بڑی تعداد کرنسی بھی ریکور ہوئی، میں با شعور تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس تقریب کا اہتما م کیا ہے، پو لیس ڈپارٹمنٹ ہوتا ہی معا شرے سے برائیوں کے خاتمے کے لئے ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے مہمان خصوصی DIGPحیدرآباد رینج پیر محمد شاہ کو شیلڈ دی۔مہمان خصوصی DIGحیدرآباد پیر محمد شاہ، حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، لا ء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین مرزا حسن مسعود بیگ نے بینک کیش وین ڈکیتی کے کامیاب آپریشن کے کمانڈر SSPحیدرآباد امجد احمد شیخ، انسپکٹر محمد ایاز کھیڑو، انسپکٹر منیر عبا سی، انسپکٹر طاہر حسین مغل، انسپکٹر رئیس خانزادہ، انسپکٹر عمران رشید، انسپکٹر غلام مصطفی عقلانی، انسپکٹر محمد علی دھامرا، SIP سید نثار شاہ، SIP اختر حسین کٹپر، SIP حسین علی شاہانی، SIP کاشف حسین گدیہی، SIP محمد عاصم، غلام عباس، اسد چنا، محمد امجد، انسپکٹر اکبر لو نڈ DIBانچارج، انسپکٹر محمود اختر خان اور سب انسپکٹر قاضی معین کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ دی گئیں۔ SSPحیدرآباد امجد احمد شیخ نے کہا کہ DIGPپیر محمد شاہ نے ہر قدم پر ہما ری رہنمائی کی ہمیں حوصلہ دیا، یہ حیدرآباد کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی تھی اس میں کامیابی سے ہما رے حوصلے بڑے ہیں، بلاول کاکا، قرآن پاک کی بے حرمتی کے کیس حل ہوئے، ہم ایسی ہی محنت اور لگن سے خدمات انجام دیتے رہیں گے، تاجربرادری کی جان و مال اور عزت و آبرو کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ہمیں آپ لوگوں کے ٹیکسوں سے تنخواہ ملتی ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آپ نے عزت دی ہما ری شان بڑھائی، تاجر برادری 35ارب روپے ٹیکس دے رہی ہے، اچھا امن و امان چاہتی ہے، حیدرآباد کی تاجربرادری کو پو لیس ڈپا رٹمنٹ میں سب سے زیا دہ عزت دی جا تی ہے، حیدرآباد شہر کی فلاح و بہبود میں بھی پو لیس ڈپارٹمنٹ کی خدمات قابل رشک ہیں، سپریم کمانڈر ز DIGPپیر محمد شاہ اور SSPامجد احمد شیخ دونوں ستارہ امتیاز رکھتے ہیں، خطرناک حالات میں کشمور اور کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی سرکوبی کی، دوسرے شہروں کے مقابلے میں حیدرآباد میں جرائم کی شرح کم ہے، بیروزگاری سے بھی کرائم بڑھتا ہے، سیلاب زدگان کا سلسلہ بھی ہے، ان حالات میں پو لیس ڈپا رٹمنٹ بہترین خدمات انجام دے رہا ہے، کوئی واردات ہو تی ہے تو اس کی ریکوری بھی ہو رہی ہے۔ صنعت و تجا رت کے فروغ کے لئے پر امن ماحول بنیا دی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت سندھ حیدرآباد ڈسٹرکٹ پو لیس کو موبائل گاڑیاں، جدید اسلحہ، جدید تحقیقاتی نظام مہیا کرے، تاکہ ہماری پو لیس خو ش اسلوبی سے انصاف کی فراہمی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں، سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ آفیسر کی حوصلہ افزا ئی ضروری ہے اس سے افسران میں کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، انسان عزت چاہتا ہے، چیف ڈسٹرکٹ رپو رٹنگ سیل CPLCحیدرآباد ڈاکٹر ایم فرید قاسم نے کہا کہ پو لیس افسران کی حوصلہ افزائی کی تقریب ہونی چاہئے، جرائم معاشرے میں ہو تے ہیں، حل اور ریکوری بڑی بات ہے، پو لیس ہما رے معا شرے کا حصہ ہے، ہم سب کو مل کر معا شرے سے جرائم کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، چیئر مین لاء اینڈ آر ڈر سب کمیٹی مرزاحسن مسعود بیگ، چیف ڈسٹرکٹ رپو رٹنگ سیل CPLCحیدرآباد ڈاکٹر ایم فرید قاسم،ڈپٹی چیف ڈسٹرکٹ رپو رٹنگ سیل CPLC حیدرآباد فیصل لاکھانی، چیف ڈسٹرکٹ رپو رٹنگ سیل CPLCمیرپور خاص ہمایوں درانی، اراکین ایوان پہلاج رائے، حسام اقبال بیگ، محمد اریب خان،، محمد سلیم خان، طاہر شاہ، مقصود احمد چوہان، زوہیب شیخ، صلاح الدین قریشی، محمدرضوان، اعجاز علی راجپو ت، نواب الدین قریشی، محمد فہیم، معیز عباس، محمد عدنان خان، محمد دانش خان، احسن ناغڑ، افتخار عبا سی، شکیل خانزادہ، عبد الرحمن راجپوت، محمد افضال چوہان، محمد عارف، وقاص علی، شازان شیخ، رضوان احمد، فرمان بیگ، کامران راجپوت، محمد رضوان راجپو ت، علی رضا، محمد کاشف علی، عابد شیخ، عامر شہاب، اسلم باوانی، اسلم خان دیسوالی، سرفراز قریشی، سہیل بابر ودیگر نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل