پریس ریلیز
تاجروں و صنعتکا روں کی چیمبر کا لائسنس حاصل کرنے پر عدیل صدیقی کو مبارکباد
27-4-2022
حیدرآباد( )حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ سیٹھ محمد امین کھتری نے ایک وفد کے ہمرا حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین، نائب صدر اویس خان اور سرپرست اعلیٰ اقبال بیگ سے ملاقات کر کے حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا وزارت تجا رت پاکستان سے لائسنس حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور یہ بڑی کامیابی ہے کہ آپ کی جدوجہد سے حیدرآباد کی صنعت و تجا رت کو فائدہ ہو گا۔ محمد امین کھتری نے تاجر برادری پر زو ر دیا کہ آپس کے اتحاد اور یکجہتی سے چیمبر کو ترقی دی جا سکتی ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بڑا ادا رہ ہے، حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر محمد الطاف میمن نے بھی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی، صدر عدیل صدیقی نے سیٹھ محمد امین کھتری اور دیگر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجر و صنعتکا ر ہی اصل طاقت ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے 2017سے جدو جہد کر رہے ہیں، حیدرآباد چیمبر کا لائسنس کافی عرصہ پہلے منسوخ ہو چکا تھا اور ہم مسلسل جدو جہد کر رہے تھے کہ حیدرآباد کی تاجر برادری کے لئے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا لائسنس حاصل کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد چیمبر میں ریسرچ ڈیولپمنٹ کا شعبہ قائم کیا جا رہا ہے، حیدرآباد کی صنعت و تجا رت کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں، تاجر برادری بھروسہ رکھے، تاجر برادری کے اتحاد او ر یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، تاجروں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں، چیمبر کی کوشش ہو گی کہ تاجروں و صنعتکا روں کو زیا دہ سے زیا دہ مراعات دلائیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔بعد ازاں حیدرآباد سائٹ کے صنعتکا ر عامر شہاب، شاہد کے کے، شوکت خیام اور شریف پونجانی سمیت دیگر صنعتکاروں نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر عدیل صدیقی نے سائٹ کے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی فروغ ہماری اولین ترجیحات ہیں، MDسندھ انڈسٹریل ایسٹیٹ لمیٹڈ سے صنعتکاروں کے مسائل حل کرائیں گے۔ اس موقع پر ضیا ء الدین، محمد الطاف میمن، محمد ادریس میمن،سلیم عمر میمن، شوکت خیام، عامر شہاب، محمد اکرم انصا ری، سلیم الدین قریشی، دولت رام، سکندر راجپوت، ایوب شیخ، عارف میمن، شفقت اللہ میمن، سہیل میمن، طارق شیخ شوکت شیخ، محمد وسیم، سہیل احمد قریشی، حاجی اختیار احمد آرائیں و دیگر موجود تھے۔
محمد رضوان
سیکریٹری جنرل