پریس ریلیز
29-01-2024
حیدرآباد ( )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے ترجمان اور امیدوار پی ایس 64 عاجز دھامرا نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں،بڑھتے ہوئے بجلی گیس کے نرخوں کے اثرات کاروبار پر پڑتے ہیں، آپ لوگ کس طرح بیروزگاری کے خاتمے میں ریاست کا ہاتھ بٹا سکتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نمائندے مقرر کرتی ہے تاکہ تاجر برادری سمیت عوامی مسائل کا تدارک کیا جائے، پیپلز پارٹی کو وڈیروں کی پارٹی کہا جاتا ہے ایسا نہیں ہے بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی سطح پر بلا تفریق عوامی خدمت کرتی ہے، آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے بینظیر انکم سپو رٹ پروگرام کو بڑھایا جائے، حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے بزنس ٹھیک ہوگا تو بیروزگاری ختم ہو گی، چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دس نکاتی منشور دیا ہے وہ یوتھ کو آگے بڑھنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان ہوں گے، حیدرآباد کی تاجر برادری کے مسائل پہلے بھی حل کرتے رہے ہیں، شہر میں محبتوں کو پروان چڑھائیں گے آپ کے زخموں پر مرحم رکھنے آئے ہیں، صنعت و تجا رت کی ترقی کے لئے بنیادی سہولیات کو پورا کریں گے، حیدرآباد میں ایجو کیشن سسٹم، روڈ نیٹ ورک، نکا سی و فراہمی آب، صحت کے میگا پروجیکٹ شروع کریں گے، کوہسار سے سندھ یونیورسٹی تک پنک بس سروس شروع کی جائے گی تاکہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں بحفاظ تعلیم کے لئے یونیورسٹی جا سکیں، واپڈ ا سے شہریوں کو ریلیف دلوائیں گے، ایک مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیں عوام کے اعتماد پر پو را اتریں گے۔ پی پی پی کے امیدوار این اے 220 وسیم راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں کو شکوہ تھا کہ پی پی پی سے ٹکٹ نہیں ملتا، ہم کامیاب ہو کر حیدرآباد کی عوام اور تاجر برادری کی خدمت کریں گے ہما رے ذہن میں صنعت و تجا رت کی ترقی کے پلان ہیں، پچھلے ادوار میں صنعتکاروں کو انڈسٹریل پلاٹوں کی فائلیں دی گئیں زمین نہیں ملی اب ایسا نہیں ہوگا،تاجر برادری کی طاقت سے انڈسٹریل سیکٹر کے مسائل حل کریں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات 2024کی سرگرمیاں چل رہی ہیں، یقینا وقت مقررہ پر الیکشن ہوں گے امیدواران حیدرآباد کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں یہاں کا انڈسٹریل سیکٹر تباہ ہے مزید صنعتکا ری کے لئے جگہ میسر نہیں ہے، جو بھی امیدوار کامیاب ہوں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے کو آرڈینیشن رکھنا چاہئے، حیدرآباد میں بڑے جنرل اسپتال اور یونیورسٹی کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے، تعلیمی پسماندگی سے حیدرآباد پیچھے جا رہا ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلڈنگ کو دیکھ کر شہر کی زبوں حالی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے، ملک کے دوسرے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی عما رتیں ان علا قوں کی ترقی کی مثال ہیں،ہمیں نفرتیں بھلا کر آگے چلنا ہے۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ حیدرآباد اور کراچی کی بلدیاتی لیڈرشپ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، آپ لوگوں کو اللہ نے موقع دیا ہے کہ ان شہروں کی ترقی اور ڈیولپمنٹ کے لئے حب الوطنی کے جذبے کے تحت کام کریں۔ حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کے دورے سے تاجر برادری کو مسائل کرانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، مرزا حسن مسعود بیگ، حسام اقبال بیگ، محمد سلیم خان، افتخار عبا سی، محمد اکبر خان درانی، احسن ناغڑ، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، محمدراشدقریشی، افضال چوہان، احتشام انصا ری، سید علی حسن لجپال، نجم ابڑو، محمد آصف میمن کونچ والا، کامران راجپوت، عبد الخالق شیخ کے علا وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین شہریار راجپوت، سید غلام مصطفی شاہ، عظیم راجپوت، مختار ڈاوچ، دانیال ابڑو و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل